لیہ {صبح پا کستان }کلمہ چوک تا کوٹھی قریشی تک روڈ کی تعمیر کی منظوری کے حوالے سے کوئی دو ماہ قبل نوید سنائی گئی جس پر اہالیان علاقہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں مبارکبادیں لیں اور دیں سوشل میڈیا سمیت اخبارات میں چرچے ہوئے بڑے بڑے اشتہارات لگے پینا فلیکس بھی لگوائے گئے مگر تاحال روڈ کی تعمیر شروع نہ ہوسکی آج میں اپنے دیرینہ ساتھی سلمان خان ایڈووکیٹ کے ساتھ اس روڈ پر نکلا تو واقعی روڈ تباہ ہو چکا ہے عوام۔ بہت مشکل میں ہیں۔عوام سے بات چیت کی تو عوام شدید اضطراب میں نظر آئے دلچسپ بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود عزیز فارم کے قریب تک پھیل چکی ہےاور یہ وارڈ نمبر1ہے خوش قسمتی سے حکومتی ایم این اے ملک نیاز احمد جھکڑ کی رہائشگاہ بھی اسی وارڈ میں اور اسی روڈ پر ہے۔اسی لیے ان پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہےعنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ اہلیان لیہ کی جانب سے مطالبہ کرتا ہےکہ کلمہ چوک تا کوٹھی قریشی تک روڈ فی الفور تعمیر کر کے عوام کو پریشانی مشکل اور حادثات سے نجات دلائی جائے