کروڑ لعل عیسن { صبح پا کستان } علاقہ نشیب میں دریائی کٹاءو روکنے کے لئے حکو متی فنڈ کا کریڈٹ لینے کے لئے ایم این اے اور ایم پی اے میں پھڈا ، 43 کروڑ کا فنڈ وفاقی حکومت نے دیا ہے میرا فنڈ ہے میں کام کراءوں گا انہیں شرم نہیں آ تی 15 وزارتوں کے با وجود نشیب میں دریاءی کٹاءو کا مسءلہ حل نہیں کرا سکے ایم این اے مجید نیازی نے ایم پی اے اولکھ کو سر عام فحش گا لیاں ، وڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ، ایم پی اے ملک احمد علی او لکھ نے ایم این اے مجید نیازی کے خلاف تھانہ میں درخواست مقدمہ دے دی ، ایم این اے اور ان کے سا تھیوں کی طرف سے تشدد کئے جا نے کا الزام ۔
تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے نشیبی علاقہ راکھواں میں سروے کے لئے سرکاری ٹیم آ ئی مو قع پر علاقہ کے متاثرین کٹاءو کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ ایم این اے عبد المجید نیازی اور ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ اور انتظامی افسران بھی مو جود تھَے ۔ ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ نے جو نہی سر کاری ٹیم کے افسران کو کٹاءو کی بد ترین صورت حال اور منصوبے بارے بر یفنگ دینا شروع کی تو ایم این اے عبد المجید نیازی نے ایم پی اے کو فحش گا لیاں دیتے ہو ءے انہیں مو قع سے چلے جانے کو کہا جس پر ملک احمد علی اولکھ ایم پی اے مو قع سے اپنے ساتھیوں سمیت چلے گءے اور سرکاری ٹیم بھی کو ءی کارواءی کءے بغیر واپس چلی گئی ، بتایا جاتا ہے کہ واپس جاتے ہو ءے ملک احمد علی اولکھ ایم پی اے مقامی زمیندار کے ڈیرے پر رکے جہاں مبینہ طور پر ایم این اے اور ان کے ساتھیوں نے ایم پی اے پر تشدد کیا ۔
لڑائی سٹڈنی کے نا مکمل کام کو مکمل کرانے کے کریڈٹ لینے پر ہو ئی ۔ ایم این اے کا دعوی ہے کہ 43 کروڑ کا فنڈ وفاقی حکو مت نے انہیں مہیا کیا ہے اور وہ کام کرائیں گے جب کہ ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبہ ان کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب نے منظور کیا جس کا با ضابطہ ڈائریکٹو ان کے نام سے جاری کیا گیا