لیہ( صبح پا کستان )ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان کو سینئرصحافی قمرشیرازی نے اپنی نوتصنیف’’ پاکستان مسائل وجوہات اور حل‘‘ پیش کی ۔ اس موقع پر قمرشیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب بینی کے فروغ کو ازسر نواجاگر کرنا وقت کا ناگریز تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع لیہ کی ٹیلی فون برائے سال 2020-2021ء کے متمنی ہیں جس میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات ،سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے افسران موبائل نمبر ،لینڈلائن نمبر شامل ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹری میں نمبرکے اندراج کے لیے موبائل نمبر0323-2001188پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ نثار احمد خان نے حنیف قمرشیرازی کی کاوشوں کو سرا ہا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










