• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ میانوالی ، ہسپتال اورمیانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقاریب سے خطاب

کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں ضبط کریں گے ،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے واپس لیا جا ئیگا اور بیرون ملک منتقل کیا گیا پیسہ بھی واپس لائیں گے ۔

webmaster by webmaster
جولائی 19, 2019
in First Page, جنوبی پنجاب, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ میانوالی ، ہسپتال اورمیانوالی ایکسپریس  کی افتتاحی تقاریب سے خطاب

میانوالی۔ وزیر اعظم عمران خان نے آج میانوالی کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ اپنے آ با ئی حلقہ میا نوالی میں وزیر اعظم نے ایک اسپتال اور میا نوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا

تفصیلات کے مطابق میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ، ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں انقلاب آئے گا ، لاہور سے کراچی کا سفر 8گھنٹے میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں آکر عوام کولوٹاہے ، ان کااحتساب کروں گا ۔اب ان کااحتساب شروع ہوگیاہے اور یہ عمل نہیں رکے گا ، ان کی بے نامی جائیدادوں کو ضبط کریں گے اور یہ پیسہ احساس پروگرام میں لگایا جائیگا ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں ، وہ پیسہ بھی واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں ،اس عمل میں خواہ دیر لگے لیکن یہ پیسے واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردی ہیں، کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں ضبط کریں گے ،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے واپس لیا جا ئیگا اور بیرون ملک منتقل کیا گیا پیسہ بھی واپس لائیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ میا نوالی کے دوران اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا افتتاھی تقریب سے خطاب کرتے ہو ءے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن کی گرفتاریاں ہورہی ہیں وہ باہر سے سفارشیں بھجوارہے ہیں، یہ لوگ جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

میانوالی میں اسپتال کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل شور مچایا جارہا ہے کہ احتساب سے لوگوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ یہ بہت بڑا پراپیگنڈا ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بدعنوانی کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرپا رہا، ماضی کے حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ حاصل کیا اور آج ہمیں اس قرضے پر سود دینے کے لیے قرضے لینے پڑرہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مقروض کرنے والوں کا جب تک احتساب نہیں ہوگا ،چوری نہیں رکے گی، احتساب وہ ہوتا ہے جو چینی صدر نے اپنے ملک میں کیا ، چینی صدر نے کرپشن پر ساڑھے چار سو وزیروں کو جیل میں ڈالا اور یہی وجہ ہے آج چین دنیا میں سب سے زیادہ معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کو جیل میں ڈالیں گے، ہم طاقتور طبقے کا احتساب کریں گے، گرفتاریوں اور احتساب پر مجھے طرح طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں، یہ جو مرضی کر لیں ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے دراصل انتقامی کارروائی تو میرے خلاف کی گئی، جب پاناما لیکس پر میں نے آواز اٹھائی تو مجھ پر 32 ایف آئی آر درج کرائی گئیں، مجھ پر سپریم کورٹ میں 2 کیسز کیے گئے، میں بھاگانہیں، میں حلال کا پیسہ باہر سے پاکستان لایا اور منی ٹریل دے ، عدالت نے مجھے صادق و امین کہا لیکن جو لوگ آج شور مچارہے ہیں انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے، بلکہ جعلی دستاویزات پیش کیں اور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو جواب دینا پڑے گا، یہ لوگ جو مرضی کرلیں، جتنا مرضی شور مچائیں اور جتنی مرضی سفارشیں کروائیں ہم چھوڑیں گے نہیں ۔

Tags: National News
Previous Post

پنجاب حکومت نے صمصام بخاری سے وزیرا طلاعات کا قلمدان واپس لے لیا

Next Post

لیہ ۔ ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان کو سینئرصحافی قمرشیرازی نے اپنی نوتصنیف’’ پاکستان مسائل وجوہات اور حل‘‘ پیش کی

Next Post
لیہ ۔ ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان کو سینئرصحافی قمرشیرازی نے اپنی نوتصنیف’’ پاکستان مسائل وجوہات اور حل‘‘ پیش کی

لیہ ۔ ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان کو سینئرصحافی قمرشیرازی نے اپنی نوتصنیف’’ پاکستان مسائل وجوہات اور حل‘‘ پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
میانوالی۔ وزیر اعظم عمران خان نے آج میانوالی کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ اپنے آ با ئی حلقہ میا نوالی میں وزیر اعظم نے ایک اسپتال اور میا نوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ، ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں انقلاب آئے گا ، لاہور سے کراچی کا سفر 8گھنٹے میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں آکر عوام کولوٹاہے ، ان کااحتساب کروں گا ۔اب ان کااحتساب شروع ہوگیاہے اور یہ عمل نہیں رکے گا ، ان کی بے نامی جائیدادوں کو ضبط کریں گے اور یہ پیسہ احساس پروگرام میں لگایا جائیگا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں ، وہ پیسہ بھی واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں ،اس عمل میں خواہ دیر لگے لیکن یہ پیسے واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردی ہیں، کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں ضبط کریں گے ،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے واپس لیا جا ئیگا اور بیرون ملک منتقل کیا گیا پیسہ بھی واپس لائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ میا نوالی کے دوران اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا افتتاھی تقریب سے خطاب کرتے ہو ءے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن کی گرفتاریاں ہورہی ہیں وہ باہر سے سفارشیں بھجوارہے ہیں، یہ لوگ جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔ میانوالی میں اسپتال کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل شور مچایا جارہا ہے کہ احتساب سے لوگوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ یہ بہت بڑا پراپیگنڈا ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بدعنوانی کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرپا رہا، ماضی کے حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ حاصل کیا اور آج ہمیں اس قرضے پر سود دینے کے لیے قرضے لینے پڑرہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مقروض کرنے والوں کا جب تک احتساب نہیں ہوگا ،چوری نہیں رکے گی، احتساب وہ ہوتا ہے جو چینی صدر نے اپنے ملک میں کیا ، چینی صدر نے کرپشن پر ساڑھے چار سو وزیروں کو جیل میں ڈالا اور یہی وجہ ہے آج چین دنیا میں سب سے زیادہ معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کو جیل میں ڈالیں گے، ہم طاقتور طبقے کا احتساب کریں گے، گرفتاریوں اور احتساب پر مجھے طرح طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں، یہ جو مرضی کر لیں ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے دراصل انتقامی کارروائی تو میرے خلاف کی گئی، جب پاناما لیکس پر میں نے آواز اٹھائی تو مجھ پر 32 ایف آئی آر درج کرائی گئیں، مجھ پر سپریم کورٹ میں 2 کیسز کیے گئے، میں بھاگانہیں، میں حلال کا پیسہ باہر سے پاکستان لایا اور منی ٹریل دے ، عدالت نے مجھے صادق و امین کہا لیکن جو لوگ آج شور مچارہے ہیں انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے، بلکہ جعلی دستاویزات پیش کیں اور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو جواب دینا پڑے گا، یہ لوگ جو مرضی کرلیں، جتنا مرضی شور مچائیں اور جتنی مرضی سفارشیں کروائیں ہم چھوڑیں گے نہیں ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.