• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کی ملاقات ، سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑکرنے اور ہیلتھ کارڈکے اجرا کا اعلان

webmaster by webmaster
جولائی 12, 2019
in First Page, لاہور
0
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کی ملاقات ، سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑکرنے اور ہیلتھ کارڈکے اجرا کا اعلان

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈجاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے انہیں جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے اور بورڈ ز آف ڈائریکٹر زاور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر، پبلک پارک کا قیام، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو صحافی کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے ، اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کیلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں ، وہ لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں ، انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہیں، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں، ہم صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،کمشنر، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، پولیس سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔

Tags: lahore news
Previous Post

رحیم یارخان ۔ اکبر ایکسپریس ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 10 مسافر جاں

Next Post

گھوٹکی میں اہل علاقہ کااحتجاج ، بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی

Next Post
حکومت کے پاس خارجہ یا معاشی نہیں صرف بھیک مانگنے کی پالیسی ہے، بلاول

گھوٹکی میں اہل علاقہ کااحتجاج ، بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈجاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے انہیں جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے اور بورڈ ز آف ڈائریکٹر زاور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر، پبلک پارک کا قیام، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو صحافی کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے ، اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کیلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں ، وہ لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں ، انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہیں، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں، ہم صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،کمشنر، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، پولیس سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.