گھوٹکی ۔ گھوٹکی میں اہل علاقہ میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی ، بلاول بھٹو زرداری میر پور ماتھیلو جارہے تھے ۔ دنیا نیوز کے مطابق گھوٹکی میں اہل علاقہ نے اس وقت پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی جب وہ میر پور ماتھیلو جارہے تھے ، اہل علاقہ نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے 5لوگ نہر میں ڈوب گئے لیکن انتظامیہ مدد کونہیں آئی ۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ بھی موقع پرپہنچ گئی اور امداد کی یقین دہانی کرانے پر لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کا راستہ چھوڑ دیا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









