لا ہور ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، تحریک انصاف کی رہنما کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کرے گا.