لیہ ( صبح پا کستان ) پنجاب حکومت ترقی و خوشحالی کے دور میں شامل ہوچکی ہے لیہ میں نئے چلڈر ن ہسپتال کی منظوری ایک تحفہ ہے شہر میں سیوریج سکیم کی منظوری سے لیہ شہر کو مثالی شہر بنا دیا جائے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی شاہ گیلانی ایم پی اے نے مہر ظفر اقبال گرواں کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لیہ کی کلمہ چوک سے کوٹھی قریشی تک اور بشیر موورز سے لوہاروں والا اور محبہ موچیاں والا سے گدارا چوک تک 8کلومیٹر کارپٹ روڈ کی منظوری دی جاچکی ہے اس سے لوگوں کی آمدوروفت میں دقت سے نجات ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے اور میرا مشن علاقہ کی ترقی ، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو مکمل کرانا ہے اور میڈیکل کالج و الگ یونیورسٹی کے قیام کا بھی وعدہ کیا ۔ قبل ازیں مہر ظفر اقبال گرواں نے خطاب کرتے ہوئے پیر سید رفاقت علی گیلانی کی یونین کونسل لیہ تھل جنڈی میں 3کروڑروپے کے فنڈز کی فراہمی کو ایک احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے دیہی بستیوں کو سولنگ و نالی منصوبوں پر کام کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے 148اے اور بی ٹی ڈی اے میں سیوریج کے منصوبہ کا آغاز کرنے کے علاوہ یونین کونسل ہذا میں تین نئے کارپٹ روڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ جس کا وعدہ ایم پی اے مذکور نے کر لیا اور کہا کہ ان منصوبوں کو بھی جلد مکمل کرایا جائے گا ۔ تقریب میں سید غلام حیدر شاہ رضوری،مہر مشتاق ویرڑ ایڈووکیٹ،مہر محمد اشرف گرواں ،غلام فرید سیال ،مہر مقبول حسین گرواں ،مہر محمد لقمان تھندو دیگر شریک تھے ۔