ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ٹیم نے گزشتہ روز لیہ کے نواحی علاقہ ایم ایم روڈ فتح پور کے چک نمبر 234ٹی ڈی اے ضلع لیہ میں محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ پر کارروائی کرتے ہوئے چار کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کا 96کنال کمرشل و زرعی رقبہ واگزارکرا لیا ہے ترجمان کے مراسلہ کے مطابق چک نمبر 234ٹی ڈی اے میں لعل خان کے ناجائز قبضہ میں رہائشی مکانات سمیت 28کنال ، حیات خان کے زیر قبضہ 48کنال ، محمد انور وڑاءچ کے قبضہ سے 18کنال ، ظہیراحمد گجر کے قبضہ سے ایک کنال دس مرلہ ، نذر حسین سے دس مرلہ رقبہ واگزار کرایاگیا مجموعی طو رپر دو کنال کمرشل اور 94کنال زرعی رقبہ واگزار کرا کے محکمہ کے حوالے کر دیاگیا
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









