لیہ(صبح پا کستان)معذور نوجوان محمد بلال کی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر سے حکومت کی پالیسی کے مطابق نوکری دینے کا مطالبہ،25سالہ معذور نوجوان محمد بلال نے کہا کہ بوڑھے والدین کے علاوہ 10بہن بھائی ہیں ، میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں جس کی وجہ سے کسی قسم کا بھاری کام نہیں کرسکتا،محکمہ کی طرف سے معذوری سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا ہوا ہے نوکری کیلئے متعدد سرکاری اداروں میں درخواستیں دینے کے باوجود نوکری نہیں دی گئی محمد بلال نے ڈپٹی کمشنر لیہ بابربشیر سے اپیل کی ہے کہ مجھے حکومت کی پالیسی کے مطابق معذور کوٹہ کی کسی بھی سرکاری ادارے میں نوکری دی جائے تاکہ میں روزگار کی وجہ سے باعزت زندگی گذار سکوں ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









