لیہ(صبح پا کستان )محکمہ کالجز میں غیر قانونی بھرتیاں ،سپریم کورٹ کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز اور ہیڈ کلرک کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو گزاری گئی درخواست میں درخواست دہندہ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ کالجز لیہ میں 84نشستیں جو اشتہار میں دی گئیں کے علاوہ 96نشستوں پر ڈرائیوروں و دیگر ملازمین کو بھرتی کیا گیا ، اضافی 12نشستوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز نے اپنے قریبی رشتہ داروں ، سالیوں کو تعینات کر کے غیر قانونی کام کیا ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا ا ٓغاز کردیا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









