لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں ترقےاتی سکےموں کے معےارپرکوئی سمجھوتہ نہےں کےاجائے گا،عوام کی فلاح وبہبوداوران کے لیے بنےادی سماجی سہولےات کی فراہمی حکومت کی اولےن ترجےح ہے جسے پورا کرنے کے لیے عوامی نمائندوں کے شانہ بشانہ ضلعی افسران مشاورت ،بہتر رابطے اور بھرپور معاونت سے کام کریں ۔ ےہ بات چیئرمین ممبرقومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ایم این اے عبدالمجید خان نیازی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ ،ایم پی اے ملک احمدعلی اولکھ ،ضلعی رہنما پا کستا ن تحریک انصاف چوہدری بشارت رندھاوا موجود تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنربابربشیر نے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کی غرض و غایت ،حکومتی وژن کی تکمیل کے لیے افسران کی ذمہ داریوں ایسے امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈی ڈی فنانس اینڈ پلاننگ عرفان انجم نے بریفنگ کے دوران 70کروڑ روپے کی لاگت سے 206نئے ترقیاتی منصوبے جبکہ سابقہ جاری56ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اجلاس میں چیئرمین نے فرداًفردا ًسڑکات ،واٹرسپلائی ،سیوریج ،زراعت ،سپورٹس ،انہا،لوکل گورنمنٹ ،جنگلات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاجس پر ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم،ایس ڈی اوانہار محمد نواز بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شعیب فیاض ،ایکسین میپکو ملک نعیم سامٹیہ نے جوابات دیے اور تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اجلاس میں ایم این اے عبدالمجید خان نیازی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ ،ایم پی اے ملک احمدعلی اولکھ ،ضلعی رہنما پا کستا ن تحریک انصاف چوہدری بشارت رندھاوانے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکارفنڈز کی رپورٹس مرتب کرنے، ایف ناتھ بند ،نالہ لالا ریگولیٹری کی تعمیر ،فاریسٹ پارک کی تعمیر،سڑکات کے منصوبے ،راجن شاہ کالج اور نئے چائلڈ مدر کئیر ہسپتال کی تعمیر ایسے منصوبوں کے بارے میں افسران کو بروقت تکمیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ تمام ضلعی افسران ہمارے دست و بازو ہیں اور بلاخوف و خطر اپنا کام میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے شفاف انداز میں بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی کیونکہ عوامی مسائل کا بروقت حل ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی تجاویز ان کے حلقے کی عوام کو زندگی کی بنیادی سماجی سہولیات کی فراہمی کا عکس ہوتی ہیں اور ان کی طرف سے آنے والی تمام تجاویز کو قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت حل کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل اور پیشہ وارنہ ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کریں ۔ اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔