لاہور . محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سے فارغ ہوگئے۔ لاہور نیوز کے مطابق 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا تھا، اور منظور کردہ بل گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا دیا گیا تھا، بلدیاتی ایکٹ پر گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد مقامی حکومتیں تحلیل اور صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سے فارغ ہوگئے ہیں۔