• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔ اراکین اسمبلی کا اجلاس، مشیر صحت محمد حنیف پتافی،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی شرکت

webmaster by webmaster
مئی 5, 2019
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔ اراکین اسمبلی کا اجلاس، مشیر صحت محمد حنیف پتافی،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی شرکت

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ۔ ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ضلع میں تعینات متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے بروقت حل کے لئے اقدامات کررہی ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کے حصول کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے انہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے جس کے تحت کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرکے معاشی ریلیف دلانا ہے ۔ ضلع میں چینی کےلئے دو کروڑ 90 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ہر رمضان بازار میں 55 روپے فی کلو چینی مخصوص پیکٹ میں عوام کو فراہم کی جائے گی ۔ چینی سمیت سبسڈی کی اشیاء کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں گے ۔ دیگر افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کو مانیٹرکریں ۔ شہر میں ٹف ٹائلز کی تنصیب سے قبل گلیوں اور روڈ میں سیوریج اور واٹر سپلائی لائن مرمت اور نظام ٹھیک کیا جائے ۔

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران یتیم،بیواوں اور غریب مستحق افراد کےلئے راشن بیگز اور دیگر امداد کابندوبست کیا جائے ۔ سوشل ویلفیئر، این جی اوز کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ عوام کے مسائل کے حل کےلئے ایک دوسرے پر اعتماد کی فضا برقرار رکھنی ہوگی ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں شام اور رات کے وقت ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ رمضان بازار سمیت مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی کے لئے کام کرنا ہوگا ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں چار رمضان بازار وں کے علاوہ ماہ صیام میں مخیر حضرات کے تعاون سے ٹرائبل ایریا کےلئے موبائل رمضان بازار اور موبائل دسترخوان لگانے جارہے ہیں اور قبائلیوں کو ان کی دہلیز پر سبسڈی کی 19اشیاء شہر کے مساوی نرخ پر دستیاب ہوں گی جس کےلئے گاڑی کا انتظام کرلیا گیا ہے ۔ ٹرائبل ایریا کے ہر علاقے کو شیڈول کے تحت کور کیا جائیگا ۔ اراکین اسمبلی کے ساتھ ملکر بطور ٹیم کام کریں گے ۔ اجلاس میں امن وامان،گندم خریداری مہم،رمضان بازار،ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا

Post Views: 3
Tags: DG khan news
Previous Post

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ،چیئرمین ممبرقومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ نے صدارت کی

Next Post

لیہ ۔ محمداقبال سہیڑپٹواری حلقہ کو مقدمہ میں جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار

Next Post
لیہ ۔ محمداقبال سہیڑپٹواری حلقہ کو مقدمہ میں جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار

لیہ ۔ محمداقبال سہیڑپٹواری حلقہ کو مقدمہ میں جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

لاہور ۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ
قومی/ بین الاقوامی خبریں

لاہور ۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ

by webmaster
مئی 22, 2026
0

لاہور (صبح پا کستان) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا...

Read moreDetails
انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے ،  عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے ، عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مئی 21, 2026
”اپنی چھت، اپنا گھر“ دل کے بہت قریب ہے،عوام کو بلاتفریق اور بلاامتیاز گھر بنانے کیلئے قرض ملا: مریم نواز شریف

”اپنی چھت، اپنا گھر“ دل کے بہت قریب ہے،عوام کو بلاتفریق اور بلاامتیاز گھر بنانے کیلئے قرض ملا: مریم نواز شریف

مئی 20, 2026
انسانیت کی خدمت کو نہیں روکا جا سکتا، سعد ایدھی کی گرفتاری پر گورنر سندھ کا ردعمل

انسانیت کی خدمت کو نہیں روکا جا سکتا، سعد ایدھی کی گرفتاری پر گورنر سندھ کا ردعمل

مئی 19, 2026
الطاف حسن قریشی  کی صحافتی خدمات نا قابل فراموش ہیں، اردو صحافت میں ان کاخلاء مدتوں پورا نہیں ہو گا۔  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات نا قابل فراموش ہیں، اردو صحافت میں ان کاخلاء مدتوں پورا نہیں ہو گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

مئی 17, 2026
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ۔ ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ضلع میں تعینات متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے بروقت حل کے لئے اقدامات کررہی ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کے حصول کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے انہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے جس کے تحت کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرکے معاشی ریلیف دلانا ہے ۔ ضلع میں چینی کےلئے دو کروڑ 90 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ہر رمضان بازار میں 55 روپے فی کلو چینی مخصوص پیکٹ میں عوام کو فراہم کی جائے گی ۔ چینی سمیت سبسڈی کی اشیاء کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں گے ۔ دیگر افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کو مانیٹرکریں ۔ شہر میں ٹف ٹائلز کی تنصیب سے قبل گلیوں اور روڈ میں سیوریج اور واٹر سپلائی لائن مرمت اور نظام ٹھیک کیا جائے ۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران یتیم،بیواوں اور غریب مستحق افراد کےلئے راشن بیگز اور دیگر امداد کابندوبست کیا جائے ۔ سوشل ویلفیئر، این جی اوز کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ عوام کے مسائل کے حل کےلئے ایک دوسرے پر اعتماد کی فضا برقرار رکھنی ہوگی ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں شام اور رات کے وقت ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ رمضان بازار سمیت مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی کے لئے کام کرنا ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں چار رمضان بازار وں کے علاوہ ماہ صیام میں مخیر حضرات کے تعاون سے ٹرائبل ایریا کےلئے موبائل رمضان بازار اور موبائل دسترخوان لگانے جارہے ہیں اور قبائلیوں کو ان کی دہلیز پر سبسڈی کی 19اشیاء شہر کے مساوی نرخ پر دستیاب ہوں گی جس کےلئے گاڑی کا انتظام کرلیا گیا ہے ۔ ٹرائبل ایریا کے ہر علاقے کو شیڈول کے تحت کور کیا جائیگا ۔ اراکین اسمبلی کے ساتھ ملکر بطور ٹیم کام کریں گے ۔ اجلاس میں امن وامان،گندم خریداری مہم،رمضان بازار،ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.