لیہ( صبح پا کستان )لیہ ڈویژن بناءو کے لیے سول کلب لیہ بھی متحرک ڈویژن کے قیام کے لیے ممبران اسمبلی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ آنیوالی نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی ان خیالات کا اظہار لیہ ڈویژن بناءو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ محمد جمیل چئیر مین میونسپل کمیٹی نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنایا جانا نہایت ضروری ہے میونسپل کمیٹی نے لیہ ڈویژن کی حمایت میں قرار داد بھی پاس کی ہے عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر فنڈنگ براہ راست آنے کی وجہ سے مسائل میں کمی ہو جائیگی ۔ اظہر خان ہانس سابق جنرل سیکرٹری سول کلب نے کہا دفاتر کے قیام سے بھی عام عوام کے مسائل جلدی حل ہونگے ۔ شیخ شہزاد گل جنرل سیکرٹری سول کلب لیہ نے کہا کہ ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے قیام سے سال ہا سال سے سہولیات سے محروم علاقہ کی حالت میں سدھار آئے گا ۔ ساجد عبداللہ خان نے کہا کہ لیہ ڈویڑن کا قیام اس صورت میں ممکن ہے جب لیہ کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں ۔ مہر منیر احمد سمرا نے کہا کہ لیہ ڈویژن کے لیے فنڈز آمدہ بجٹ میں رکھے جائیں تاکہ یہ منصوبہ تاخیر کا شکار نہ ہو ۔ شیخ محمد اکرم نے کہا کہ لیہ کی عوام کو تو ڈویژن کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ صوبائی ہیڈ کوارٹر کی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔ شیخ ذولفقار احمد نے کہا کہ سول کلب لیہ ڈویژن کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتا ہے لیہ ڈویژن تحریک کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے