• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعظم کا مزدوروں کے لیے ’احساس پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اعلان

webmaster by webmaster
مئی 1, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ’’احساس پروگرام‘‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر جاری پیغام میں شکاگو کے مزدوروں کی شاندار جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے بنیادی حقوق اور سازگار اوقات کے لیے تاریخی جدوجہد کی، آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہمیں میثاق مدینہ دیا جس کے تحت مثالی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا، ریاست مدینہ میں اسلامی ریاست کی بنیاد قانون کی حکمرانی پر مبنی رہی، تحریک انصاف نے2 دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی اور پی ٹی آئی کی اس جدوجہد میں انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی معاشرے کے تصور کا احساس ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہےہیں، آج سے ہم مزدور کے لیے “احساس پروگرام “کا آغاز کر رہے ہیں، یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اہم قدم ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت عام مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا، احساس پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

Post Views: 21
Tags: National News
Previous Post

سا بقہ مسلم لیگ ن کے سا بقہ دور میں پنجاب حکومت کی لیہ ڈویژن بناءو کمیٹی اور لیہ ڈویژن کی ریکمنڈیشن کتنا افسانہ ہے اور کتنی حقیقت .. انجم صحرائی

Next Post

لیہ ۔ ممبران سول کلب نے لیہ ڈویژن بناءو تحریک کی حمایت کاعلان کردیا

Next Post

لیہ ۔ ممبران سول کلب نے لیہ ڈویژن بناءو تحریک کی حمایت کاعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ’’احساس پروگرام‘‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر جاری پیغام میں شکاگو کے مزدوروں کی شاندار جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے بنیادی حقوق اور سازگار اوقات کے لیے تاریخی جدوجہد کی، آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہمیں میثاق مدینہ دیا جس کے تحت مثالی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا، ریاست مدینہ میں اسلامی ریاست کی بنیاد قانون کی حکمرانی پر مبنی رہی، تحریک انصاف نے2 دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی اور پی ٹی آئی کی اس جدوجہد میں انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی معاشرے کے تصور کا احساس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہےہیں، آج سے ہم مزدور کے لیے “احساس پروگرام “کا آغاز کر رہے ہیں، یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اہم قدم ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت عام مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا، احساس پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.