لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ لیہ کے زیر اہتمام لیہ ڈویڑن کا قیام کیوں ضروری ہے کے ڈائیلاگ میں ضلع بھر کے سٹیک ہولڈر سیاسی ،سماجی ،تاجر رہنماؤں کا خطاب،تحریک کو منظم طریقے سے چلانے کیلئے عہدیداران کا اعلان ، سابق ایم پی اے لیہ صوبائی نائب امیرجماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گوجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیہ ڈویڑن کا قیام گردو ونواح کے عوام کی سہولت کے لیے ضروری ہے۔لیہ، کوٹ ادو ،بھکر ،تونسہ پر مشتمل ڈویڑن ان اضلاع کی عوام کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو گا کیونکہ لیہ سنٹر بن جاتا ہے،لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے صدر عبدالرحمن فریدی نے ضلع بھر کے تمام سٹیک ہولڈر کو اکٹھا کرکے تحریک کا جس انداز میں آغاز کیا ہے یہ لائق تحسین ہے اس کام کیلئے تمام طبقات کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا اس تحریک میں منتخب عوامی نمائندگان کو بھی شامل کرنا انتہائی ضروری ہے ،صدر ڈسٹرکٹ بار سرادار ارشد اسلم خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا مقام ملنا ہمارے تاریخی پس منظر کے مطابق ہوگا ،حکومت پنجاب و حکومت پاکستان کو ہماری جغرافیائی اور تاریخی حیثیت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا ،جس کیلئے ضلع بھر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر اس کاز کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب نے آج کا اکٹھ کرکے تاریخ رقم کی ہے ہم سب کو مل جل کر ایک منظم طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا، ،چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ جمیل احمد خان نے کہا کہ میونسپل کمیٹی لیہ کے ہاؤس نے متفقہ طور پر لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنانے کی قرار داد منظور کرکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ذریعے اعلیٰ حکام تک پہنچا دی ہے جس میں لیہ کی عوام کا مطالبہ اپنی قراد داد کے ذریے پیش کیا گیا ہے آئندہ بھی اس پلیٹ فارم سے جو بھی طریقہ دیا جائے گا میونسپل کمیٹی لیہ و کونسلرز اس پروگرام کی بھر پور سپورٹ کریں گے پرنسپلگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ڈاکٹر مہر اختر وہاب نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے لیہ صوبائی مقام کے علاوہ کمشنری رہا ہے اسی لیے بھی لیہ کا ڈویڑن بننا ضروری ہے،لیہ کا ایک تاریخی پس منظر ہے اس پس منظرہ کو دیکھتے ہوئے بھی ضلع لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا مقام ملنا چاہیئے،اس نوبل کاز کو بامقصد بنانے کیلئے ایک منظم تحریک کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سابق چیئرمین ڈیرہ بورڈ و امیر سٹی جماعت اسلامی ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا کہ آج کی نشست ایک تاریخی نشست ہے لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا مثبت کردار لائق تحسین ہے اس نشست کو سود مند بنانے کیلئے ایک منظم لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا ،پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کیوں بننا چاہیئے اس پر حکومت پنجاب کو متعدد بار تحریری شکل میں پیش کیا جاچکا ہے جس پر اصولی فیصلہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینا کا ہوچکا ،اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ضلع بھر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی و تاجر رہنماسیٹھ محمد اسلم خان نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ اس لئے ملنا چاہیئے کہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل سے وابستہ ہے اس کیلئے تاجر برادی سب سے آگے ہوگی ،سرائیکی وسیب موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری شیخ بدر منیر نے کہا کہ ڈویژن نہیں ہم صوبہ کی بات کرتے ہیں ڈویژن کی بات کرنا سرائیکی صوبہ کے کاز کی نفی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے،گرینڈ شہری اتحاد کے چیئرمین رانا سلطان محمود اختر نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دلوانے کیلئے گرینڈ شہری اتحاد کے تمام ورکرز آپ کے شانہ بشانہ ہونگے ،ڈسٹرکٹ پریس کلب نے اس تحریک کا آغاز کرکے اور ضلع بھر کے سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ،تاجر رہنماواحد بخش باروی نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ کیلئے جدو جہد کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اقدام کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی قاضی احسان اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنوانے کی جدو جہد میں پاکستان پیپلز پارٹی دام درم سخن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ساتھ کھڑی ہوگی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بننے سے ہمارے بچوں کا مستبقل تابناک ہوگا ،میڈیکل کالج،مکمل یونیورسٹیز کا قیام اور بجٹ میں اضافہ ہوگا اس جدوجہد کو منظم طریقے سے چلا کر عوامی نمائندوں کو بھی اس میں شامل کرنا ہوگا ۔سینئر صحافی انجم صحرائی نے کہا کہ لیہ ڈویژن بناؤ تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آج ڈسٹرکٹ پریس کلب نے اکٹھا کیا ہے تاکہ اس تحریک کو منظم طریقہ سے چلا کر اپنے نوبل کاز کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں،صحافی ملک مقبول الہی نے کہا کہ ڈویژن بناؤ تحریک کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے ہمیں دستخطی مہم کے آغاز کے ساتھ ساتھ اشتہاری مہم کو بھی چلانی ہوگی،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ہاشم حسین سہو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈویژن بناؤ مہم کو تحریک بنا ناہوگا جس میں ضلع بھر کے تمام لوگوں کو شامل کرنا ضروری ہے جس کیلئے ضلع بھر کے دوردراز علاقوں میں آگاہی مہم کیلئے کیمپ لگانے ہونگے جس کیلئے مجھ سمیت میری ٹیم کام کرنے کیلئے تیار ہے،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ نے لیہ کو ڈویژن بنانے کامطالبہ پیش کرنے کیا ،اس مطالبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچنانے کیلئے ضلع بھر کے سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیاگیا تاکہ اس مطالبہ کو مہم اورتحریک بنا کر اپنے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے،آج ضلع لیہ مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات یہاں موجود ہیں ان شخصیات کے سامنے اپنا مطالبہ رکھ دیا ہے اس پر لائحہ عمل مرتب کرکے اعلان کیا جائے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی بلڈنگ کو ایک پبلک فورم کی شکل دے رہے ہیں یہاں سے ضلع لیہ کی عوام کے مسائل ،ایشوز کے حل و تجاویز اور ایوانوں میں منظم آواز پہنچانے کیلئے ایک مضبوط و توانا کردار کیلئے پلیٹ فارم بنایا جائے ،انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مہمانوں کی آمد کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر تاجر رہنما عامر مسعود،اشفاق اعوان،سید عمران شاہ،عنایت کاشف ایڈووکیٹ ،کامران تھند و دیگر نے کہا جب بھکر اور کوٹ ادو کے منتخب نمائیندوں نے لیہ ڈویڑن کے قیام کے لیے رضا مندی دے دی تھی تو پھر لیہ کے منتخب نمائیندوں کی عدم توجہی کے باعث منصوبہ ڈراپ ہونا بہت بڑی زیادتی ہوگی موجودہ منتخب نمائندے لیہ ڈویڑن کے قیام میں دلچسپی لیتے تو لیہ ڈویڑن ڈراپ نہیں ہو سکتا تھا لیہ ڈویڑن کے قیام سے مزدوروں کے مسائل میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے کہ لیہ کے کسی منتخب نمائندہ نے نا تو قومی اسمبلی میں لیہ ڈویڑن کے قیام کے لیے آواز بلند کی نہ کسی ممبر صوبائی اسمبلی نے آواز بلند کی جب تک عوام اپنے طبقے میں سے نمائندے منتخب نہیں کرے گی موجودہ نمائیندگان سے خیر کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی، لیہ ڈویڑن کے قیام کے حوالے سے اپوزیشن نے بھی کوئی آواز بلند نہیں کی اعلیٰ قیادت کا فقدان اس جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بد قسمتی ہیلیہ ڈویڑن کے طے شدہ منصوبہ کا ڈراپ ہونا منتخب نمائیندوں کی نا اہلی ہے۔جب بھکر اور کوٹ ادو کے سیاستدانوں نے لیہ ڈویڑن کے قیام کی منظوری دے دی تھی تو اب لیہ کے منتخب نمائیندوں کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔لیہ ڈویڑن ہی سب اہالیان اضلاع کو سوٹ کرتا ہے،آخر میں تمام سٹیک ہولڈرز نے سیٹھ محمد اسلم خان سرپرست،چوہدری اصغر علی گوجر چیئرمین ،سردار ارشد اسلم خان سہیڑ ایڈووکیٹ کنوینئر،عبدالرحمن فریدی جنرل سیکرٹری ودیگر سٹیک ہولڈرز کو ممبران کے طور پر اعلان کیا گیا