ریٹائرڈ میجر جنرل طارق مرانی کہتے ہیں کہ لیہ کو ضلع بنا نے میں ان کا اہم کردار ہے ان کا کہنا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں وہ ملتان میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے انہی دنوں جنرل ضیاء الحق ملتان کے دورے پر آ ئے اس زمانے میں پنجاب میں نئے اضلاع بنانے کی خبریں زبا نیں زد عام تھیں مجھے جزل صاحب سے ملاقات کا موقع ملا اور میں نے لیہ کو ضلع بنانے کے کیس کو ان کے سا منے بریف کیا اور میری بریفنگ کالیہ کو ضلع بنانے کے حکو متی فیصلہ میں اہم کردار تھا ۔ جنزل ضیاء الحق کے زمانے میں پنجاب میں پہلے فیز میں 6نئے اضلاع قائم کئے گئے نئے اضلاع میں لیہ ، خو شاب ، راجن پور ، بھکر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شا مل تھے ۔
مجھے یاد ہے کہ اس زما نے میں لیہ ضلع بناؤ تحریک بڑی مو ثر اور متحرک تنظیم تھی سینئر صحافی عبد الحکیم شو ق کہتے ہیں کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے لیہ کو ضلع بنا نے کی سب سے پہلے بات پی پی پی کے رہنماء شیخ سجاد ایڈ وو کیٹ اور ن کے دو ستوں کی طرف سے سا منے آ ئی لیکن شا ئد یہ بات خا صی قبل از وقت تھی اس لئے یہ گفتگو کو ئی خاص اثر نہ کر سکی جب جزل ضیاء الحق کے دور میں نئے اضلاع کی بات شروع ہو ئی تب ہم چند دوستوں نے اس بارے سو چا ۔ ہمارے ایک مرحوم دوست چو ہدری نسیم پرویز جو بعد میں محلہ فیض آ باد سے بلدیہ کے کو نسلر بھی منتخب ہو ئے انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ لیہ کو ضلع بنا نے کے مطا لبہ کے حق میں آ واز بلند کی جا ئے اور اس مطا لبہ کے حق میں سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں کو متحرک کی جا ئے اور نما ئندہ شخصیات کا اجلاس بلا یا جائے ۔ نسیم پرویز کی تجویز کی تا ئید کرتے ہو ئے خا لد پبلک سکول کے بانی چو ہدری عبد الغفور جا وید نے اجلاس کا میز بان بننے کی حامی بھر لی ۔ اور یوں ہماری دعوت پر ضلع بناؤ تحریک کا تا سیسی اجلاس خا لد پبلک سکول میں منعقد ہوا ، جس میں بیس پچیس افراد شریک ہو ئے ۔ اس تا سیسی اجلاس میں شا مل افراد میں سے شیخ غلام ربانی ، ایڈ وو کیٹ اور ملک فضل اہی سمیت پانچ ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس کمیٹی کے ذمہ تھا کہ وہ لا ہور جا کر صو بائی حکومت کے ذمہ داران اور محکمہ ریو نیو کے متعلقہ افسران کے سا منے لیہ ضلع بناؤ کا کیس پیش کریں
پرو گرام کے مطا بق شیخ ربانی ایڈوو کیٹ کی سر برا ہی میں بننے والی یہ کمیٹی لا ہور گئی اور متعلقہ حکام اور وزراء کے سا منے اپنا کیس پیش کیا عبد الحکیم شو ق بتا تے ہیں کہ لیہ کے عوام کی خو ش قسمتی تھی کہ اس وقت ریو ینو بورڈ کے سینئر ممبرز مختلف ادوار میں لیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تعینات رہ چکے تھے ان افسران نے ضلع بناؤ تحریک کی کمیٹی کے ارکان کو نہ صرف سننا بلکہ ان کی حو صلہ افزائی بھی کی ۔ ریو ینو بورڈ کے اراکین کی جانب سے کمیٹی ممبران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ لیہ کی ہسٹری ، اہمیت وسائل اور مسائل و مطا لبات پر مبنی ایک تفصیلی برو شر بنا کر لا ئیں ۔ جس پر لیہ ضلع بناؤ تحریک کی جا نب سے با ضا بطہ ایک پمفلٹ شا ئع کرا یا گیا ۔ سینئر صحا فی عبد الحمید سلیمی کا کہا ہے کہ لیہ ضلع بنا ؤ کے اس پمفلٹ میں ہسٹری اور وسائل و مطا لبات پر مبنی تحریر ان کی ریسرچ اور محنت کا وشوں نتیجہ تھی ۔ یہ پمفلٹ مجھے بھی عبد الحمید سلیمی کے پاس دیکھنے کا موقع ملا ۔ شوق صاحب کا کہنا ہے کہ پمفلٹ کی تیاری اور اشا عت کے بعد کمیٹی کے ارکان عازم لا ہور پہو ئے جب یہ فا فلہ گڑھ موڑ پہنچا تب انہیں لا ہور سے اطلاع ملی کہ مبارک ہو ، لیہ کو ضلع بنانے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہو آ پ لوگ لا ہور آ نے کی زحمت نہ کریں ۔
مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ وکلاء اور سیاسی اور سماجی تنظیموں کی طرف لیہ ضلع بناؤ کے مطا لبہ کے حق میں کیمپ بھی لگا ئے گئے ۔ اس زما نے میں سا بق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ یو نین کو نسل کروڑ کے چیئرمین تھے لیہ کو ضلع بنائے جانے بارے ان کے بیانات بھی اخبارات میں نظر آ یا کرتے تھے ۔
جزل ضیاء الحق اپریل 1981 میں ڈیرہ غازیخان کے دورے پر آ ئے جہاں انہوں نے لیہ اور راجن پور کو نئے اضلاع اور ڈیرہ غایخان کو ڈویژ ن بنا نے کا اعلان کیا ۔
پی ٹی آ ئی حکومت جنو بی پنجاب میں ایک نیا ڈویژن بنا نا چا ہتی ہے امید کی جا سکتی ہے کہ نیا صوبہ تھل کے نام سے مو سوم ہو گا ۔ صو بہ تھل ایک عرصہ سے زیر بحث ہے ۔ خصو صا پروفیسر مزمل اور خضر کلاسرہ صو بہ تھل کے بڑے علمبردار رہے ہیں ، حال ہی میں سینئر صحافی ملک مقبول الہی نے بھی لیہ ڈویژن بناؤ کی آواز بلند کر نے کی بھر پور اور قابل فخر کاوش کی ۔ لگتا ہے کہ اب یہ خواب تعبیر پا نے والا ہے ۔ ریٹائرڈ جزل طارق مرانی کے ساتھ ضلع بھر کے صحا فیوں کی ملاقات میں بھی لیہ ڈویژن کا مو ضوع سر فہرست رہا ۔
مجوزہ صوبہ تھل کے صدر مقام کے لئے لیہ اور بھکر زیر بحث ہیں ۔ لیہ والوں کا مطا لبہ اور خواہش ہے کہ لیہ کو صو بہ تھل کا صدر مقام بنایا جا ئے کتنی عجیب اور باعث افتخار بات ہے کہ لیہ ضلع بناؤ تحریک میں بھی لیہ کا پریس ہراول دستہ تھا اور آج 38 سال بعد لیہ ڈویژن بناؤ کی تحریک کی بنیاد بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ہو ئی ۔ صدر پریس کلب عبد الرحمن فریدی کی دعوت پر ہو نے والے اس مشاورتی اجلاس میں لیہ کی کریم شا مل تھی۔ لیہ ڈویژن بناؤ بارے اس مشاورتی اجلاس میں ارشد اسلم خان سیہڑ ایڈ وو کیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی یشن ، چو ہدری اصغر علی گجر سا بق ایم پی ، حافظ جمیل احمد خان چیئر مین بلدیہ ، ملک ہا شم سہو ایڈوو کیٹ ، احسان اللہ خان ایڈ وو کیٹ جزل سیکریٹری پی پی پی ، سیٹھ محمد اسلم ، شیخ بدر منیر ، مرتضی خان ملیانی ایڈوو کیٹ ، رانا سلطان محمود ، پرو فیسر ظفر عالم ظفری ، پرو فیسر گل محمد خان ، عبد الحکیم شوق ، ملک مقبول الہی ، پرو فیسر اختر وہاب ، پرو فیسر مزمل حسین ، پرو فیسر لالہ امیر محمد ، سید عمران علی شاہ ، عنا یت اللہ کا شف ایڈوو کیٹ ،واحڈؓ کش باروی ، محمد عارف لودھی ، عا مر مسعود ، شیر محمد خان ، محمد سلیم خان ایڈوو کیٹ ، عا بد انوار علوی ، عبد العزیز کھو کھر ایڈووکیٹ ، شمشاد سرا ئی ، اشفاق اعوان ، پروفیسر اختر بھٹی اور دیگر بہت سے معزز دوستوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران سمیت شر کت کی ۔مجھے امید ہے کہ لیہ ضلع بناؤتحر یک کی طرح لیہ ڈویژن بناؤ کی یہ تحریک بھی کا میاب و کا مران ہو گی