اسلام آباد ۔تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ قیادت کی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران تمام اراکین نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قیادت کی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں ، تمام اراکین نے اجلاس کے دوران کھڑے ہو کر عثمان بزدار کیلئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ ہمیں ملنسار ، دیانت دار اور کام کرنے والا وزیراعلیٰ ملاہے ، آپ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔