لیہ(نمائندہ جنگ)چکنمبر 141ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد یونس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کو دی جانے والی درخواست میں کہا کہ سابق ہیڈ مسٹریس فرزانہ بیگم کے سکول کیلئے اٹھائے جانے والے بہترین انتظامات و عملہ کو حاضری کیلئے پابند کرنے کے اقدمات کی حمایت و تعریف کرنے کی سزا کے طور پر سکول چوکیدار نذیر احمد،ٹیچرز عارفہ بانو،کوثر پروین،عنیقہ اسلم نے میری بچیوں روبا یونس،ہادیہ یونس جو کہ اول کلاس میں زیر تعلیم ہیں کو خوفزدہ کرکے سکول سے نکال دیا جو خوف کی وجہ سے گندم کے کھیت میں چھپ گئیں اور گھر نہ پہنچی میری بیوی نے چھٹی کے دوران بچیوں کو سکول سے لینے کیلئے گئی تو سکول چوکیدار اور ٹیچرز نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے سکول سے نکال دیا تلاش بسیار کے بعد بچیاں گندم کے کھیت سے مل گئی محمد یونس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ سے اپیل کی ہے بچیوں اور بیوی کو ہراساں کرنے اور سکول سے نکالنے پر ٹیچریس سمیت چوکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ہم غریبوں کے بچوں بھی اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









