ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).:سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، انفارمیشن و کلچر پنجاب مومن علی آغا نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے غازی یونیورسٹی کے معائنہ کے دوران وائس چانسلر ،اساتذہ اور طلباؤطالبات سے ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے امور کے حوالے سے معلومات حاصل کیں . سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کہاکہ غازی یونیورسٹی خطہ کیلئے تحفہ ہے طلباؤطالبات کی علم کی پیاس بجھانے کیلئے وائس چانسلر اور اساتذہ کردارادا کریں . غازی یونیورسٹی کو ملک کا بہترین ادارہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے . وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال ، مستقبل کے اقدامات اور نئے کیمپس کی تعمیر سمیت متعلقہ امو رکے حوالے سے بریفنگ دی . اس موقع پر بتایاگیاکہ غازی یونیورسٹی میں بلوچی ، سرائیکی ، چائنیز لینگوئجز، لاء ، آرکیالوجی سمیت سو کے قریب نئے پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جا رہے ہیں اسی طرح شہد کی مکھی ، ریشم اوردیگر فنی کورسز کا بھی اجراء کیا جا رہاہے . سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے غازی یونیورسٹی میں ای روزگار لیب کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہیں بتایاگیا کہ ای روزگار لیب کو ایک ہفتے کے اندر فنکشنل کر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن، محقق ، ادیب شاعر و کالم نگارریاض الحق بھٹی ، رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن ، پروفیسر شعیب رضا اوردیگر موجود تھے .