لیہ( صبح پا کستان ) تحصیل لیہ میں گندم کی خریداری کے لیے کاشتکاروں اور کسانوں کی خسرہ گرداوری کے مطابق پاسکوکے 15خریداری مراکز پر فہرستیں آویزاں کردی گئیں ہیں ۔کسی قسم کی درستی یا نام رہ جانے کی صورت میں کاشتکار درخواست دے کر اندراج کراسکتے ہیں ۔یہ بات اے سی لیہ کاشف نواز نے پاسکوسنٹر جمن شاہ ،کوٹ سلطان میں ابتدائی تیاری اور فہرستیں آویزاں کرنے کے موقع پر وہاں پر موجود کاشتکاروں سے کہی۔کاشف نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں اس لیے باردانہ کی فراہمی کے لیے فہرستیں بروقت آویزاں کردی گئیں ہیں۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








