ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان میاں غلام رسول نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں گندم کی خرید و فروخت کاشفاف نظام وضع کیاجائے گا جس کیلئے متعلقہ مواضعات کے کاشتکاروں کی لسٹیں سنٹرز پر آویزاں کی جا رہی ہیں.جائز اعتراضات نمٹائے جائیں گے . انہوں نے یہ بات گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں ڈی ایف سی علی عمران کے علاوہ سنٹرکوآرڈینیٹرز اور دیگر افسران شریک تھے . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں 9خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کو سایہ ، پانیِ کرسیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









