لیہ(صبح پا کستان )ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویڑن ڈاکٹر محمد توصیف طاہر نے ضلع لیہ کا دورہْ کیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر چوبارہ کے ا?فس میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد طارق اقبال گدارہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افراہیم،ڈاکٹر مشتاق احمد ،ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری ا?فیسر ڈاکٹر اعجاز الہی ملک،ڈاکٹر عاطف یسین کے علاوہ ویٹرنری ا?فیسرز اور دیگر موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال چوبارہ میں وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری بھی کی۔انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہو?کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار مویشی پال حضرات کی بحالی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں گھر کی دہلیز پر مویشیوں کی بر وقت ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے۔مویشیوں کی نسل کشی اور پیداوار میں اضافہ کے لیے رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اس موقع پر اداروں کی کارکردگی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔