لیہ( صبح پا کستان ) سب انسپکٹر ارسلان نوازکو آدھی رات کے وقت دوران گشت ملنے والا گھر سے لاپتہ کم سن بچہ لواحقین کے حوالے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر ارسلان نواز پولیس اہلکاران کے ہمراہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور فرائض کی انجام دہی کیلئے گشت پر مامور تھے کہ تقریباًآدھی رات کے قریب عید گاہ روڈ پر ایک کم سن بچہ ملا جو اپنے گھر سے لاپتہ تھا،دریافت کرنے پر بچے کا نام محمد نعمان اور والد کا نام ارشاد حسین معلوم ہوا،سب انسپکٹر نے بچنے کے لواحقین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کیا ،نعمان کے ورثاء نے اپنے پیارے کو پا کر خوشی سے گلے لگایا اورپولیس کا شکریہ ادا کیا ،ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان خان نے ارسلان نواز اور ان کی ٹیم کو اپنے فرائض چوکنا ،مستعدی اور دیانتداری کے ساتھ سر انجام دینے پر نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ، ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر کہا کہ تمام پولیس افسران دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں ،گشت کو موئثر بنائیں تو یقینی بات ہے کہ جرائم میں کمی آئے گی اور شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہو گا۔