لیہ ( صبح پا کستان)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،حکومت علماء کو سکیورٹی فراہم کرے ۔دہشت گرداسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں وہ پاکستان میں امن کے قیام کے خلاف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد الیاس نے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کو انکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ملک کے دفاع کی خاطر جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن اپنی جان تک دینے کو تیار ہیے۔موجودہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ ملک میں امن ومان کے قیام کو یقینی بنائے اور خصوصاً علماء کرام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








