چوک اعظم (صبح پا کستان)جائیداد کی لالچ بہنوں کو وراثت سے محروم رکھنے کی خاطر بھائی نے ضعیف العمر والد سے جائیداد اپنے نام منتقل کرالی میرا والد ضعیف العمر ہے اور بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دینا چاہتا ہے والد کی یاداشت شناخت کمزور ہے بھائی جائیداد کی حوص میں لاہور سمندری اور اب لیہ کی جائیداد اپنے نام کروا رہا ہے حکام بالا میرے والد کی حفاظت یقینی بنائیں اور درج انتقالات کو خارج کر کے ہمیں جائیداد سے ہمارا شرعی حصہ دیا جائے مجیداں بی بی کی چیف جسٹس سمیت اعلی حکام سے اپیل تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے نواحی گاوں چک نمبر 423ٹی ڈی اے کی رہائشی مجیداں بی بی زوجہ نذیر احمد چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا نام سراج الدین اور والدہ کا نام حمیداں بی بی ہے ہم دو بہنیں حفیظاں بی بی اور مجیداں بی بی ہیں جبکہ ہمارا ایک ہی بھائی لیاقت علی ہے ہمارے والد سراج دین کے آراضی لاہور میں واہگہ باڈر کے قریب پونے بیس کنال مرل ماڑی میں تھی جو کہ بھائی لیاقت نے اپنے نام منتقل کرا کر فروخت کردی بعد آزاں ضلع فیصل آباد تحصیل سمندری ماڑی ٹاری چک نمبر 177گ ب میں تقریبن تین ایکڑ آراضی چند سال پہلے اپنے نام کرا لی جو کہ ہمیں ابھی معلوم ہوا ہے ضلع لیہ کے چک نمبر423ٹی ڈی اے ساڑھے پانچ قلعے اور چک نمبر 386ٹی ڈی اے میں ڈیڑھ قلعہ ٹوٹل سات قلعہ آراضی تھی جو کہ ضعیف العمر والد سے اپنے نام جعل ساز گروپ بنا کر اپنے نام منتقل کرا لی ہے ہم بہنوں کو واہگہ باڈر سمندری اور ضلع لیہ کی آراضی سے ہمارا شرعی اور قانونی حق نہ دیا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب کمشنرز لاہور فیصل آباد ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنرز لیہ لاہور اور فیصل آباد خفیہ اداروں سے انکوئرای کراتے ہوئے میرے والد سراج الدین کا میڈیکل کرائیں اور واہگہ سمندری لیہ کے میرے بھائی لیاقت علی کے نام انتقالات خارج کرا کر ہم بہنوں حفیظاں بی بی مجیداں بی بی کو ہمارا شرعی قانونی حصہ دیا جائے مجیداں بی بی نے کہا کہ میرے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جبکہ میری بہن حفیظاں بی بی کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں مجیداں بی بی نے کہا کہ میرابھائی جائیداد کی لالچ میں میرے ضعیف العمر والد کی جان کو نقصان پہنچا سکتا ہے ریاست میرے والد کی حفاظت بھی یقینی بنائے ۔