• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مغربی میڈیا میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا امیج درست نہیں: صمصام بخاری

webmaster by webmaster
مارچ 21, 2019
in لاہور
0
مغربی میڈیا میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا امیج درست نہیں: صمصام بخاری

لاہور ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا امیج درست نہیں،غیرملکی میڈیا کے پاکستان کے بارے میں غیرمنصفانہ رویے کے مقابلے کے لئے پاکستانی صحافی، ادیب، شاعر اور آرٹسٹ آگے بڑھ کر ملک کا تشخص صحیح کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے یہاں مقامی ہوٹل میں انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کو اپنا تشخص درست کرنے کے لئے اپنی صفوں کی درستی کے سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا ہے تاہم یہ حقیقت اظہرمن الشمس ہے کہ پاکستان صوفیائے کرام کے امن و آشتی کے پیغام سے منور محبت کا گہوارہ ملک ہے جہاں کسی قسم کا صنفی امتیاز دیکھنے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی پہچان یہی ہے کہ یہاں انتہاپسندی، نفرت اور تشدد جیسے رحجانات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے،موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے انتہائی موثر اور فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں،حالیہ پاک بھارت کشیدگی او ر بعدازاں نیوزی لینڈ کے اندوہناک واقعہ میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کی بردباری برداشت اور باہمی احترام کا مظاہرہ دنیا نے دیکھا۔ صوبائی وزیرصمصام علی بخاری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو لوگ اظہارخیال پہ قدرت رکھتے ہیں، اچھی تحریر کے مالک ہیں یا ان کے پاس کوئی فن یا ہنر ہے ایسے لوگوں کو ملک کے سافٹ امیج میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ صمصام علی بخاری نے جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کوبلر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان سے محبت کی مثالیں اب ضرب المثل بن چکی ہیں،پاکستانی حکومت اور معاشرے کو جس ہمدردی، امید اور باریک بینی سے انہوں نے دیکھا ہے اس کا جواب نہیں۔ سیدصمصام علی بخاری نے پاکستان اور جرمنی کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کے آغاز سے پاکستانی صحافت کو پروفیشنل اور سمارٹ نوجوان صحافیوں کی کھیپ میسر آئے گی،جس سے ملک میں جمہوریت اور صحافتی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

Tags: lahore news
Previous Post

وزیر اعلی کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ڈیرہ غازی خان نے کام کا آ غاز کر دیا ہے ۔چیئر پرسن سارہ احمد

Next Post

لیہ ۔ قلفی فروش امجد کی خود سوزی کے واقعہ پر آج جمعرات کو شٹرڈاءون ہڑتال ہو گی ۔ انجمن تا جران کا اعلان

Next Post

لیہ ۔ قلفی فروش امجد کی خود سوزی کے واقعہ پر آج جمعرات کو شٹرڈاءون ہڑتال ہو گی ۔ انجمن تا جران کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا امیج درست نہیں،غیرملکی میڈیا کے پاکستان کے بارے میں غیرمنصفانہ رویے کے مقابلے کے لئے پاکستانی صحافی، ادیب، شاعر اور آرٹسٹ آگے بڑھ کر ملک کا تشخص صحیح کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے یہاں مقامی ہوٹل میں انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کو اپنا تشخص درست کرنے کے لئے اپنی صفوں کی درستی کے سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا ہے تاہم یہ حقیقت اظہرمن الشمس ہے کہ پاکستان صوفیائے کرام کے امن و آشتی کے پیغام سے منور محبت کا گہوارہ ملک ہے جہاں کسی قسم کا صنفی امتیاز دیکھنے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی پہچان یہی ہے کہ یہاں انتہاپسندی، نفرت اور تشدد جیسے رحجانات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے،موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے انتہائی موثر اور فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں،حالیہ پاک بھارت کشیدگی او ر بعدازاں نیوزی لینڈ کے اندوہناک واقعہ میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کی بردباری برداشت اور باہمی احترام کا مظاہرہ دنیا نے دیکھا۔ صوبائی وزیرصمصام علی بخاری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو لوگ اظہارخیال پہ قدرت رکھتے ہیں، اچھی تحریر کے مالک ہیں یا ان کے پاس کوئی فن یا ہنر ہے ایسے لوگوں کو ملک کے سافٹ امیج میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ صمصام علی بخاری نے جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کوبلر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان سے محبت کی مثالیں اب ضرب المثل بن چکی ہیں،پاکستانی حکومت اور معاشرے کو جس ہمدردی، امید اور باریک بینی سے انہوں نے دیکھا ہے اس کا جواب نہیں۔ سیدصمصام علی بخاری نے پاکستان اور جرمنی کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کے آغاز سے پاکستانی صحافت کو پروفیشنل اور سمارٹ نوجوان صحافیوں کی کھیپ میسر آئے گی،جس سے ملک میں جمہوریت اور صحافتی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.