ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان)۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ڈیرہ غازی خان میں بھی کام کرے گا۔چیئر پرسن سارہ احمد نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔آگاہی واک کی قیادت اور عوام میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے .چائلڈ پروٹیکشن بیوروپنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد نے گولائی کمیٹی ڈیرہ غازی خان سے ٹریفک چوک تک آگاہی واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے بے سہارا بچوں کی اطلاع کے لئے ہیلپ لائن 1121 متعارف کرادی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی۔سڑکوں پر پھرنے والے اور بے سہارا بچوں کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی ٹیم پہنچ کر بے سہارا ،چائلڈ لیبر،جنسی اور جسمانی تشدد کے شکار،گھروں سے بھاگنے والے اور بھکاری بچوں کو اپنی تحویل میں لے گی انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب بے سہارا بچوں کی تعلیم ،تربیت ،علاج اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا اور اس وقت بیورو میں آٹھ سو سے زائدبچے زیر کفالت ہیں۔واک میں مختلف محکموں کے افسران،مرد و خواتین اور بچے موجود تھے.
دریں اثنا چیئرپرسن سارہ احمد نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تونسہ میں منعقدہ آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو چائلڈ پروٹیکشن کے اقدامات اور اغراض و مقاصد بارے آگاہی دی اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا.