لیہ( صبح پا کستان ) محنتی اور قابل اہلکار محکموں کی کارکردگی اورنیک نامی کے لیے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اس سلسلہ میں ملک منصور الہی کی 36سالہ خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے صدر اپیکاڈی سی آفس یونٹ ملک منصور الہی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ا ئے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر، اے سی لیہ کاشف نواز ،اے سی کروڑ فاروق احمدموجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں افسرا ن و کلرکس ایک مشترکہ ٹیم کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے اداروں کی موثر کارکردگی سے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی پروگرامز کی بروقت تکمیل کو ممکن بنایاجاسکتا ہے جس کے لیے محنتی قابل اور فرض شناس اہلکار اداروں کے مورال کو بلندرکھنے میں نمایاں کردار کے حامل ہیں اس کے لیے ملک منصور الہی کی ڈی سی آفس میں 36سالہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ضلعی صدر ایپکارانا محمدافضل ،جنرل سیکرٹری محبوب ساجد نے ملک منصور الہی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور پروموشن کیسز کو جلدنمٹانے کی نشاندہی کی۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔