چوک اعظم(نامہ نگار)چشمہ جناح بیراج سے نکلنے والی تھل کینال کو پختہ او اپ گریڈ کیا جائے تاکہ تھل کے کاشت کاروں کو پوری مقدار میں پانی کی فراہمی ہو سکے ۔وارہ بندی کا واحد حل تھل کینال کی ری ماڈلنگ میں ہی ہے ۔وقارعادل ۔تفصیل کے مطابق مثالی کاشت کار چوہدری وقار عادل ،کونسلر عبیداللہ باجوہ ،حافظ احسان الحق ،کونسلر چوہدری مشتاق احمد واہلہ اور ریاض آباد یونین کونسل کے چیئرمین وارث مان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھل کے بیشتر علاقے کو سیراب کرنے والی نہر جو کہ جناح بیراج سے نکلتی ہے جو کہ میانوالی ،بھکر ،اورلیہ ڈویژن (انہار)کے علاقوں کو اسیراب کرتی ہے جس کا 50فی صد حصہ کو پختہ کیا گیا ہے۔جبکہ باقی حصہ کو پختہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پانی کا ضیاع ہو رہا ہے ۔تھل کینال کا پانی چوری ہونے کی وجہ سے بھی رابطہ نہرو ں کو پانی کی پوری مقدار نہیں مل سکتی ۔پانی کم ہونے کی وجہ سے ضلع مظفر گڑڑھ کے کاشت کارروں کا استحصال ہو رہاہے اور رابطہ نہروں کو وارہ بندی کا شکار کردیا گیا ہے ۔رابطہ نہروں کو ان کے منظور شدہ کیوسک نہیں ملتا بلکہ تین کیٹیگریز میں پانی دیا جاتا ہے اور رابطہ نہروں کا نمبر پندرہ سے بیس دنوں کے بعد آتا ہے چوک سرور شہید کے کاشت کاروں نے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر چیف ایری گیشن ،ایس ای انہار میانوالی اور ایکسئین انہار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔