لیہ(صبح پا کستان ) حکومت پنجاب کی صاف اور سرسبز پنجاب مہم کے تحت ضلع میں 18مارچ سے ہفتہ صفائی منایا جائے گاجس کے دوران شہری اور دیہی علاقے میں صفائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری بھی کی جائیگی۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنربابربشیر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر،اے سی کروڑ فاروق احمد،ڈی ایم او ڈاکٹرفیاض علی جتالہ ،سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان،ڈی ایف او طارق سنانوا ں ،سی ای او تعلیم محمودحسین ملک ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ یوسف کلیم،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد حسین ،میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ 18مارچ کو ہفتہ صفائی کے مہم کے آغاز پر ضلعی اور تحصیل سطح پر آگہی سیمینار منعقدہوں گے اور باقاعدہ صفائی مہم شروع کردی جائیگی۔پہلے دوروز صفائی کے ساتھ ساتھ کالجز اور سکول سطح پر آگہی سیمینار جبکہ میونسپل کمیٹیوں کا عملہ سائیٹس کی نشاندہی اور صفائی جبکہ محکمہ جنگلات شجرکاری کریں گے۔اسی طرح اہم شاہراؤں ،ہسپتالوں ،سرکاری عمارات ،شہری و دیہی علاقوں میں خصوصی صفائی مہم اور شجرکاری کی جائیگی جس کی منظم مانیٹرنگ کے لیے میکزم ترتیب دے دیاگیاہے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر رز تحصیل سطح پر فوکل پرسن ہوں گے جبکہ یوسی چیئرمین اس مہم میں خصوصی معاونت کریں گے ۔ دوران مہم 21مارچ کو عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ضلع بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم بھی شروع کی جائیگی اور اسی دن بلک شجرکاری کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کریں تاکہ صاف اور سرسبزپنجاب ویژن کی تکمیل کو ممکن بنایاجاسکے۔