لیہ( صبح پا کستان ) ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کی عملی تربیت خطرات کو کم سے کم کرنے میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے ۔یہ بات سول ڈیفنس آفیسر توقیر عباس نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول کینال کالونی میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ٹریننگ سیشن میں تحصیل بھر کے پی ٹی اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تربیتی سیشن کے دوران طالبات کو سکاوٹس ،سول ڈیفنس ،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے ،حادثات کے موقع پرنقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے حفاظتی تدابیر اور تربیتی سیشن کی غرض و غایت اور افادیت کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیاگیا۔اور نقشوں وچارٹوں اور سلائیڈز کی مدد سے عملی تربیت دی گئی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







