لیہ (صبح پا کستان ) تعلیم کے ساتھ کھیلواڑ ہرگز برداشت نہیں کرینگے وزیر تعلیم مراد راس اور بیورو کریسی آپس کی کشمکش میں اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو برباد کرنا چاہتی ہے نرسری کے تمام طلباء کو دوسری جماعت میں پرموٹ کرنا بچے کا مستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے اساتذہ کو بچے داخل کرنیکا ٹارگٹ دینا وزیر تعلیم کے قول وفعل کاتضاد ہے ان خیالات کا اظہار ملک بشیر حسین کنویرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انٹی کرپشن کے افسران نے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز کو نوٹس جاری کیے ہیں یہ اس صدی کا عجوبہ ہے کہ انٹی کرپشن والے اساتذہ کا آڈٹ کرینگے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ تعلیمی اداروں کا سالانہ باقاعدہ آڈٹ ہوتاہے فنانس رولز کے مطابق سکول کونسل تعلیمی اداروں کی ضرورت کے مطابق فنڈ خرچ کرتی ہے تعلیمی اداروں کے سربراہان کواس طرح ذلیل کرنا ہرگز قبول نہ ہے اگر انتظامیہ نے رویہ تبدیل نہ کیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے