• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اداروں میں ایم پی ایزغیرمنتخب ارکان مقررکئے جائیں، بزدارکی وزیر اعظم کو تجویز

webmaster by webmaster
مارچ 11, 2019
in First Page, لاہور
0
بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی، عثمان بزدار

اداروں میں ایم پی ایزغیرمنتخب ارکان مقررکئے جائیں، بزدارکی وزیر اعظم کو تجویز

لاہور: اراکین صوبائی اسمبلی کے مطالبات اور دباؤ کے باعث وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز پیش کی ہے کہ مختلف اداروں میں موجود غیر سرکاری چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں میں سے نصف پر اراکین پنجاب اسمبلی کا تقرر کیا جائے جبکہ نصف پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے غیر منتخب ارکان کا تقرر کردیا جائے ۔

وزیر اعلی کی تجویز پر تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں اور رہنماؤں نے مخالفت کی ہے۔ علاوہ ازیں حکومتی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے درمیان حالیہ دورہ لاہور میں اہم گفتگو ہوئی جس کے بعد عمران خان کی ہدایت ہر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد اور معاون خصوصی نعیم الحق نے وزیر اعلی سے اہم ملاقات کی ہے ، قوی امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بعض اہم عہدوں پر تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کی اسپیشل کمیٹی نے 24 اداروں میں چیئرمین کے عہدوں پر تقرریوں کیلئے ہوم ورک کر کے سفارشات تیار کی تھیں جبکہ ابھی تک 8 کے لگ بھگ عہدوں پر تقرریاں کی جا چکی ہیں ۔ وزیر اعلی نے عمران خان کو یہ بتایا تھا کہ اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی ان عہدوں پر تقرریوں کیلئے شدید دباؤ ہے لہذا یہ مناسب ہوگا کہ باقی کے عہدوں کو نصف کر لیا جائے ، بعض پر ایم پی ایز اور بعض پر سیاسی افراد کو تعینات کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق ارشد داد کی اس حوالے سے وزیراعلی سے مشاورت ہوئی ہے اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بعض تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ اس حوالے سے یہ امر اہم ہے کہ وزیراعلی کے پاس اراکین اسمبلی کو دینے کیلئے عہدوں کی دستیابی کم ہے کیونکہ ماضی میں سپریم کورٹ یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو پبلک سیکٹر کارپوریشن یا اتھارٹی کا چیئرمین مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔ لہذا فوڈ اتھارٹی ، صاف پانی کمپنی اور اس جیسے دیگر اداروں پر رکن اسمبلی کو چیئرمین لگانا ممکن نہیں دکھائی دیتا ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ سفارشات میں پنجاب انفارمیشن کمیشن میں بطور کمشنر تقرری کیلئے بھی دو افراد کے نام تجویز کئے گئے ہیں لیکن پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ انفارمیشن ایکٹ کے تحت کمیشن میں تقرری کیلئے مخصوص اہلیت درکار ہے ۔

Post Views: 16
Tags: lahore news
Previous Post

غلام رسول اصغر کے علاج و معالجہ بارے عبد الروؤف نفیسی کا توجہ دلا ؤ نوٹس .. انجم صحرائی

Next Post

نندی پور کیس :سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،بابر اعوان سمیت تمام ملزموں پر فردجرم عائد

Next Post
نندی پور کیس :سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،بابر اعوان سمیت تمام ملزموں پر فردجرم عائد

نندی پور کیس :سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،بابر اعوان سمیت تمام ملزموں پر فردجرم عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لاہور: اراکین صوبائی اسمبلی کے مطالبات اور دباؤ کے باعث وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز پیش کی ہے کہ مختلف اداروں میں موجود غیر سرکاری چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں میں سے نصف پر اراکین پنجاب اسمبلی کا تقرر کیا جائے جبکہ نصف پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے غیر منتخب ارکان کا تقرر کردیا جائے ۔ وزیر اعلی کی تجویز پر تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں اور رہنماؤں نے مخالفت کی ہے۔ علاوہ ازیں حکومتی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے درمیان حالیہ دورہ لاہور میں اہم گفتگو ہوئی جس کے بعد عمران خان کی ہدایت ہر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد اور معاون خصوصی نعیم الحق نے وزیر اعلی سے اہم ملاقات کی ہے ، قوی امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بعض اہم عہدوں پر تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کی اسپیشل کمیٹی نے 24 اداروں میں چیئرمین کے عہدوں پر تقرریوں کیلئے ہوم ورک کر کے سفارشات تیار کی تھیں جبکہ ابھی تک 8 کے لگ بھگ عہدوں پر تقرریاں کی جا چکی ہیں ۔ وزیر اعلی نے عمران خان کو یہ بتایا تھا کہ اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی ان عہدوں پر تقرریوں کیلئے شدید دباؤ ہے لہذا یہ مناسب ہوگا کہ باقی کے عہدوں کو نصف کر لیا جائے ، بعض پر ایم پی ایز اور بعض پر سیاسی افراد کو تعینات کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ارشد داد کی اس حوالے سے وزیراعلی سے مشاورت ہوئی ہے اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بعض تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ اس حوالے سے یہ امر اہم ہے کہ وزیراعلی کے پاس اراکین اسمبلی کو دینے کیلئے عہدوں کی دستیابی کم ہے کیونکہ ماضی میں سپریم کورٹ یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو پبلک سیکٹر کارپوریشن یا اتھارٹی کا چیئرمین مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔ لہذا فوڈ اتھارٹی ، صاف پانی کمپنی اور اس جیسے دیگر اداروں پر رکن اسمبلی کو چیئرمین لگانا ممکن نہیں دکھائی دیتا ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ سفارشات میں پنجاب انفارمیشن کمیشن میں بطور کمشنر تقرری کیلئے بھی دو افراد کے نام تجویز کئے گئے ہیں لیکن پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ انفارمیشن ایکٹ کے تحت کمیشن میں تقرری کیلئے مخصوص اہلیت درکار ہے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.