• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

غلام رسول اصغر کے علاج و معالجہ بارے عبد الروؤف نفیسی کا توجہ دلا ؤ نوٹس .. انجم صحرائی

webmaster by webmaster
مارچ 12, 2019
in کالم
0
غلام رسول اصغر کے علاج و معالجہ بارے عبد الروؤف نفیسی کا توجہ دلا ؤ نوٹس .. انجم صحرائی

غلام رسول اصغر کے علاج و معالجہ بارے عبد الروؤف نفیسی کا توجہ دلا ؤ نوٹس انجم صحرائی

گذ شتہ روز چوک اعظم پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد ہمارے پاس مصرو فیات کے دو آپشن تھے ایک توسپورٹس میلہ کے وی وی آپی ماحول کو انجوائے کر نے اور سیا سی اور انتظامی بڑے لو گوں کے ساتھ مزید تصویریں اور سلفیاں بنوانے کا اور دوسرا چوک اعظم کے سا بق صدر غلام رسول اصغر کی عیادت کا جو گذشتہ تین سال سے بستر علالت پر ہیں اور ہم دوستوں نے اپنے ساتھی غلام رسول اصغر کی زیارت و عیادت کو شاہ کا مصاحب بننے سے زیادہ اعزاز جانا اور ہم تینوں دوست ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ۔ ملک مقبول الہی اور محسن عدیل بھی میرے ساتھ تھے ۔
گذشتہ تین سا لوں سے بستر علالت پر پڑے غلام رسول اصغر بڑی ہمت و استقامت کے ساتھ حالات کے جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ دوران گفتگو غلام رسول اصغر نے بتایا کہ تین سال پہلے جب ان پر قاتلا نہ حملہ ہوا تب مقا می پر یس کلب کی درخواست پر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ان کے علاج معالجہ کی امداد کے لئے حکو مت پنجاب کو ایک خط تحریر کیا ۔ غلام رسول اصغر نے بتایا کہ ڈی سی آفس سے لکھے گئے اس خط کے بعد ایک دن انہیں حلقہ پٹواری کا فون آیا کہ وہ مجھ سے ملنا چا ہتا ہے اس نے مجھے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی طرف سے آپ کے علاج معالجہ کے لئے لکھے گئے لیٹر کے حوالہ سے کچھ تفصیلات کی تصدیق کرنا ہے ۔پٹواری صاحب سے میری ملاقات ہوئی میں نے ان کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ اس کے بعد کیا ہوا میں بے خبر تھا ۔ لیکن ابھی گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے ایک ذمہ دار عہدیدار اور بڑی سیاسی شخصیت میری عیادت کے لئے میرے گھر آئے تو انہوں نے بتایا کہ میرے علاج معالجہ کے لئے حکو مت پنجاب کی طرف سے پا نچ لاکھ روپے امداد ی چیک جاری ہوا تھا لیکن بو جوہ وہ واپس کر دیا گیا ۔ اب اس میں کتنی سچا ئی ہے واللہ اعلم با لصواب ۔۔چوک اعظم پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں نو منتخب صدر عبد الرووف نفیسی نے اپنے سپاسنامہ میں ضلع کی انتظامی افسران اور پار لیمانی قیادت کے سا منے شہر کے دیگر مسا ئل کے سا تھ سا تھ غلام رسول اصغر کے علاج معالجہ کے حوالے سے بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا ۔ اور انہیں تفصیل کے ساتھ اس کیس بارے بریف کیا ان کا کہنا بھی یہی تھا کہ غلام رسول اصغر کے علاج معالجہ بارے حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ لا کھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا جو تین سال گذرنے کے بعد بھی نہیں ملی ۔پریس کلب کی اس تقریب میں صوبائی وزیر جیل پنجاب چو ہدری زاہد وڑائچ ، ملک نیاز احمد جکھڑ ایم این اے ، ایم پی اے ، پا رلیمانی سیکریٹری سر دار شہاب الدین خان سیہڑ اور بشارت رند ھاوا ضلعی صدر تحریک انصاف بھی مو جود تھے ۔
لالہ طا ہر رند ھاوا ایم پی اے کی کا وشوں سے چو ک اعظم میں سہہ روزہ فسٹ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد بلا شبہ ایک خوبصورت اور قابل قدر پیش رفت ہے ایسی مثبت سر گر میوں سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ہو سکتا لیکن غلام رسول اصغر جیسے لوگ بھی تو اسی شہر کا ورثہ ہیں ۔ ان کی سسکتی زند گی کا قرض بھی تو اسی شہر کے با سیوں کے سر ہے ۔۔۔ پو چھنا بس یہ ہے کہ کیا غلام رسول اصغر کے علاج معالجہ بارے عبد الرووف نفیسی کا یہ تو جہ دلا ؤ نوٹس بھی کسی کو کیا یاد رہے گا ۔۔۔

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

چوک اعظم فسٹ سپورٹس فیسٹول کا دوسرا دن

Next Post

اداروں میں ایم پی ایزغیرمنتخب ارکان مقررکئے جائیں، بزدارکی وزیر اعظم کو تجویز

Next Post
بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی، عثمان بزدار

اداروں میں ایم پی ایزغیرمنتخب ارکان مقررکئے جائیں، بزدارکی وزیر اعظم کو تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
گذ شتہ روز چوک اعظم پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد ہمارے پاس مصرو فیات کے دو آپشن تھے ایک توسپورٹس میلہ کے وی وی آپی ماحول کو انجوائے کر نے اور سیا سی اور انتظامی بڑے لو گوں کے ساتھ مزید تصویریں اور سلفیاں بنوانے کا اور دوسرا چوک اعظم کے سا بق صدر غلام رسول اصغر کی عیادت کا جو گذشتہ تین سال سے بستر علالت پر ہیں اور ہم دوستوں نے اپنے ساتھی غلام رسول اصغر کی زیارت و عیادت کو شاہ کا مصاحب بننے سے زیادہ اعزاز جانا اور ہم تینوں دوست ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ۔ ملک مقبول الہی اور محسن عدیل بھی میرے ساتھ تھے ۔ گذشتہ تین سا لوں سے بستر علالت پر پڑے غلام رسول اصغر بڑی ہمت و استقامت کے ساتھ حالات کے جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ دوران گفتگو غلام رسول اصغر نے بتایا کہ تین سال پہلے جب ان پر قاتلا نہ حملہ ہوا تب مقا می پر یس کلب کی درخواست پر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ان کے علاج معالجہ کی امداد کے لئے حکو مت پنجاب کو ایک خط تحریر کیا ۔ غلام رسول اصغر نے بتایا کہ ڈی سی آفس سے لکھے گئے اس خط کے بعد ایک دن انہیں حلقہ پٹواری کا فون آیا کہ وہ مجھ سے ملنا چا ہتا ہے اس نے مجھے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی طرف سے آپ کے علاج معالجہ کے لئے لکھے گئے لیٹر کے حوالہ سے کچھ تفصیلات کی تصدیق کرنا ہے ۔پٹواری صاحب سے میری ملاقات ہوئی میں نے ان کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ اس کے بعد کیا ہوا میں بے خبر تھا ۔ لیکن ابھی گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے ایک ذمہ دار عہدیدار اور بڑی سیاسی شخصیت میری عیادت کے لئے میرے گھر آئے تو انہوں نے بتایا کہ میرے علاج معالجہ کے لئے حکو مت پنجاب کی طرف سے پا نچ لاکھ روپے امداد ی چیک جاری ہوا تھا لیکن بو جوہ وہ واپس کر دیا گیا ۔ اب اس میں کتنی سچا ئی ہے واللہ اعلم با لصواب ۔۔چوک اعظم پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں نو منتخب صدر عبد الرووف نفیسی نے اپنے سپاسنامہ میں ضلع کی انتظامی افسران اور پار لیمانی قیادت کے سا منے شہر کے دیگر مسا ئل کے سا تھ سا تھ غلام رسول اصغر کے علاج معالجہ کے حوالے سے بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا ۔ اور انہیں تفصیل کے ساتھ اس کیس بارے بریف کیا ان کا کہنا بھی یہی تھا کہ غلام رسول اصغر کے علاج معالجہ بارے حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ لا کھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا جو تین سال گذرنے کے بعد بھی نہیں ملی ۔پریس کلب کی اس تقریب میں صوبائی وزیر جیل پنجاب چو ہدری زاہد وڑائچ ، ملک نیاز احمد جکھڑ ایم این اے ، ایم پی اے ، پا رلیمانی سیکریٹری سر دار شہاب الدین خان سیہڑ اور بشارت رند ھاوا ضلعی صدر تحریک انصاف بھی مو جود تھے ۔ لالہ طا ہر رند ھاوا ایم پی اے کی کا وشوں سے چو ک اعظم میں سہہ روزہ فسٹ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد بلا شبہ ایک خوبصورت اور قابل قدر پیش رفت ہے ایسی مثبت سر گر میوں سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ہو سکتا لیکن غلام رسول اصغر جیسے لوگ بھی تو اسی شہر کا ورثہ ہیں ۔ ان کی سسکتی زند گی کا قرض بھی تو اسی شہر کے با سیوں کے سر ہے ۔۔۔ پو چھنا بس یہ ہے کہ کیا غلام رسول اصغر کے علاج معالجہ بارے عبد الرووف نفیسی کا یہ تو جہ دلا ؤ نوٹس بھی کسی کو کیا یاد رہے گا ۔۔۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.