لیہ{ صبح پا کستا ن }ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پرانچارج خدمت مرکز لیہ صائمہ بتول نے ضلع کے تمام تھانہ جات کے محرران اور فرنٹ ڈیسک آفیسر ان سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ، جس میں صائمہ بتول نے متعلقہ سٹاف کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں کے لئے ایس او پی کے مطابق کیریکٹر سر ٹیفکیٹ اورپولیس ویر یفیکیشن سے مو تعلق سروسز کے معیار کو بہتر کیا جائے ، شہریوں کے ساتھ عمدہ اخلاق کو یقینی بناتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہیں اور انہیں سہولیات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر بذریعہ ڈاک فراہم کریں ،صائمہ بتو ل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کریکٹر سر ٹیفکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کےلئے پہلی بار اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ خدمت مرکز پر آنا ہو گا اس کے بعد ان کو پولیس تھانہ یا کہیں اور جانے کی ضرور ت نہیں ہے ،تمام پراسیس مکمل ہونے کے بعد انہیں یہ سہولت گھر پر فراہم کی جائے گی،انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ پراسیس جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









