ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): ڈیرہ غازیخان میں قبضہ مافیا کے خلاف اپنی نوعیت کا بڑا آپریشن کرتے ہووے شادن لنڈ کے موضع چک لادن میں 31 ہزار 528 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیاہے اور 618 کنال پر کاشت گندم کی فصل بھی سرکاری تحویل میں لے گئی کارسرکاری میں مداخلت اور آپریشن میں مزاحمت پر 18افراد کے خلاف مقدمہ کیلئے استغاثہ جمع کرا دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن میں پنجاب پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس کے 100کے قریب جوانوں نے حصہ لیا. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں قابض مافیا کے خلاف اپنی نوعیت کا بڑا آپریشن کیا گیا ہے رقبہ واگزارکرانے سمیت کاشت شدہ گندم کی فصل سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے اور نگرانی کے لئے سپردار مقرر کردئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے بتایا کہ سرکاری رقبہ اور فصل کی مالیت 78 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد ہے انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں پنجاب پولیس کے 55 اور بارڈر ملٹری پولیس کے 15 جوانوں نے حصہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول،دو اسسٹنٹ کمشنرز نوید حسین،فرحان مجتبی،ڈی ایس پی سٹی ضیاء الحق ،رسالدار وقار عزیز قیصرانی،تحصیلدار آفتاب اقبال گجر اور ریونیو آفیسرز آپریشن کے وقت موقع پر موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں موجود ہر انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائیگا.ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ آپریشن میں مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت پر خان محمد،گانمن،اقبال،قاسم،غلام حسن سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمہ کے لئے تھانہ کالا میں استغاثہ جمع کرادیا گیا ہے. دریں اثناڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ یکم جنوری سے ابتک ضلع سے شہری و دیہی ایک لاکھ 82ہزار 453کنال رقبہ واگزار کرایاگیا ہے جن کی مالیت سات ارب 40کروڑ روپے کے قریب ہے .