لیہ(صبح پا کستان) نو جو ان نسل کی بہتر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ترقی کے لئے منظم کردار سازی کلیدی اہمیت کی حا مل ہے جس کے لئے سپورٹس ایونٹس خصوصی اہمیت کے حا مل ہیں یہ با ت ڈپٹی کمشنر با بر بشیر نے جی سی یو نیورسٹی لیہ کیمپس سپورٹس گا لا تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ ڈائریکٹر کیمپس غلام عباس بھٹی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر صفدر عباس بھٹی ، اے ڈی سی آر فخر الا سلا م ڈوگر ، ڈی ایس او امتیاز بھٹی ، اساتذہ کرام اور طلبا ء و طا لبا ت کی کثیر تعداد تقریب میں مو جو د تھی ۔ تقریب میں پرچم کشائی ، قومی ترانہ ، ملی نغمے ،ما رچ پاسٹ ، ٹیبلو ، خا کے، والی با ل ، فٹ با ل ، جمنا سٹک او ر ایو نٹس سے متعلقہ مختلف سٹا لز لگا ئے گئے تھے ۔ جن پر طا لب علموں کا رش لگا رہا ۔ سپورٹس گا لا میں تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت مند اور توانا نو جو ان نسل کے لئے کھیلو ں کا فروغ اور انہیں اس جا نب راقب کر نے لئے تعلیمی ادارے اپنی ذمہ داریا ں مزید بہتر طور پر سر انجا م دیں تا کہ سپو رٹس ایونٹس کے تحت برابری کی فضا سے طلبا ء کی ہم نصابی سرگر میوں کے ذریعے بہتر کردار سازی کو ممکن بنا یا جا سکے ۔ تقریب سے ڈائریکٹر کیمپس غلام عبا س بھٹی نے خطا ب کر تے ہو ئے مختلف فیکلٹیز کی کارکردگی اور اساتذہ و طلبہ فروغ تعلیم کے لئے خد ما ت اظہار کیا ۔