لیہ{ صبح پا کستان} محکمہ تعلیم لیہ کے دفتر میں شجر کاری مہم کا آغاز سی ای او تعلیم لیہ ثنااللہ سہرانی نے پودا لگا کر افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم۔پاکستان عمران خان کے وژن پلانٹ فار پاکستان کے تحت محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا محکمہ تعلیم۔کے ضلعی سیکرٹیریٹ میں سی ای او تعلیم ثنا اللہ سہرانی نے فیڈریشن آف پرائیویٹ سکول لیہ کے ضلعی صدر مہر شفیق تھند ڈی ای او ایلیمینٹری احسن فرید ، ڈی ای او سیکنڈری زوالفقار سہرانی ، ڈپٹی ڈی او توکل حسین ، اساتذہ تنظیم کے ضلعی صدر بشیر احمد کنویرہ ، ایپیکا کے ضلعی صدر رانا افضل و دیگر دفتری سٹاف کے ہمراہ پودے لگائے ۔۔ گفتگو کرتے ہوئے سی ای او تعلیم۔لیہ ثنااللہ سہرانی کا کہنا تھا کہ سرسبز پاکستان کے لئیے محکمہ تعلیم اپنا کردار ادا کرے گا ۔تمام سیکنڈری ، ایلیمینٹری و پرائمری اداروں میں پودے لگائیں جائیں گے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










