لیہ( صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان کا دریائی چیک پوسٹ اور دریائی پتن کا وزٹ،جرائم پیشہ عناصر پر نظر اورعوام کی آمد ورفت کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت۔ڈی ایس پی کروڑ عظمت اللہ و دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان نے ضلع کی حدود پر واقع دریائی چیک پوسٹ بیٹ راکھواں اور دریائی پتن کا وزٹ کیا ،ڈی ایس پی کروڑ عظمت اللہ ،ایس ایچ او کروڑ سرفراز گاڈی ،ایس ایچ او فتح پور اصغر اقبال لغاری،سی ٹی ڈی کے افسران و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس افسران کو ہد ایات دیتے ہوئے کہا کہ دریائی پتن سے ضلع میں داخل اور خارج ہونے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کی جائے اور ان کے کوائف رجسٹر میں اندراج کرکے ریکارڈ مرتب کیا جائے ،جرائم پیشہ عناصر کے آمد و رفت پر پوری طرح نظر رکھی جائے اور رات کے اوقات میں دریائی پتن کے کنارے موئثر گشت کیا جائے،انہوں نے کہا کہ دریائی پتن کی نگرانی سے جرائم پیشہ عناصر کی آمد و رفت رک جائے گی جس سے ضلع میں ہونے والے جرائم میں کمی واقع ہو گی ،رانا طاہر رحمان خان نے ملاح اور علاقہ کے لوگوں سے بھی ملے ،ڈی پی او نے پتن کے ملاحوں سے لوگوں کی آمد و رفت کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔