لیہ(صبح پا کستان )اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال سرفراز احمدخان نے بتایاکہ ضلع لیہ میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے سویٹ ہوم کا قیام عمل میں لایاجارہاہے جس میں بچوں کو رہائش ،خوراک ،تعلیم،یونیفارم ،طبی سہولیات اور درستی کتب فراہم کی جائیں گی ۔یہ پراجیکٹ ضلع لیہ کے یتیم بچوں کو حکومت کی پالیسی کے مطابق سویٹ ہومز کے ذریعے کفالت فراہمی پروگرام کا حصہ ہے ۔انہوں نے مزید بتایا سویٹ ہومز میں یتیم بچو ں کے داخلے کے لیے فارم ضلعی دفتر پاکستان بیت المال فون نمبر0301-7845612کے ذریعے دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کفالت پروگرام کے تحت 40سویٹ ہومز خوش اسلوبی سے کام کررہے ہیں جو پاکستان بیت المال کا یتیم بچوں کے لیے بہترین پراجیکٹ ہے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









