لاہور . صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کہتے ہیں لکڑی چوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قانون میں تبدیلی کر کے پرانے کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ لکڑی چوری میں افسران بھی ملوث نکلے تو بھر پور کارروائی کی جائے گی۔ جنگلات کی لکڑی چوری نہیں چلے گی کوئی سینہ زوری ۔ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کا لکڑی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان۔وزیر جنگلات نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ لکڑی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔اگر محکمے کا افسر بھی ملوث ہوا تو نہیں چھوڑیں گے۔ سب سے زیادہ شکایات جنوبی پنجاب سے آتی ہیں ۔صوبائی وزیر نے پنجاب میں پلانٹ فار پاکستان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ سبطین خان نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں 250 سے زائد سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں مختلف اقسام کے پودے دستیاب ہوں گے۔