لاہور . لاہور میں دو روزہ بین الاقوامی بفلو کانگریس کاغاز ہو گیا، وزیرا علی پنجاب نے کانگریس اور سائنوریسرچ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبے کو سائنسی انداز میں آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی کے زیراہتمام لاہور میں دو روزہ بین الاقوامی بفلو کانگریس کا آغاز ہو گیا۔ کانگریس میں امریکہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے 500 کے قریب غیرملکی ماہرین، مندوبین اور ریسرچرز شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کانگریس اور سائین ریسرچ سنٹر کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعلی کا کہنا تھا پنجاب حکومت لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، بہاولپور میں بین الاقوامی لائیو سٹاک یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت فارمنگ سے متعلقہ دور جدید کے طریقوں سے کسانوں کی تربیت کر رہی ہے۔ ان جدتوں کو اپنا کر مویشی پالنے والے زیادہ گوشت اور دودھ حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر لائیو سٹاک سردار حسینین دریشک نے بھی تقریب سے خطاب کیا، کانگریس کے بعد 20 فروری سے بفلو ریسرچ انٹیوٹو پتوکی میں نیشنل لائیو سٹاک شو کا انعقاد کیا جائے گا۔