لیہ [صبح پا کستان] شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان نے ایگل سکواڈ تشکیل دیا ہے ،ڈی پی او نے سکواڈ کے پولیس اہلکاران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام پولیس کا بنیادی فرض ہے اس کو ہر صورت یقینی بنانا ہے اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کو روکنے اور جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس آؤٹ کرنے کا خصوصی ٹاسک آپ کو سونپا جا رہا ہے اور آپ نے موئثر کاروائیاں کرتے ہوئے اس کے بہتر نتائج دینے ہیں اورفرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی نہیں کرنی ،ایگل سکواڈ کے اہلکارتین شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے جو چوبیس گھنٹے لیہ شہر میں گشت کریں گے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










