• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا

webmaster by webmaster
فروری 18, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی پُروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، مسلح فوج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شہزادہ محمد سے آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے پاک سعودی دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ افغان طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

پھر شہزادہ محمد بن سلمان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی شامل تھے۔

اس کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ بگھی میں سوار ہوکر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے دورہ پاکستان پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کی دعوت بھی دی۔

کرپشن کے خلاف مہم دونوں ممالک کی سمت ایک
صدر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب کو جدید بنانے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوست ہیں، ہمارا دوستی کا رشتہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے، ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستان سعودی عرب سپریم رابطہ کونسل کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مہم اور خطے میں امن پر دونوں ممالک کی سمت ایک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے ہی شمالی علاقہ جات کی سیر کا وعدہ کرچکے ہیں، آپ کو یقینا پاکستان بہت پسند آئے گا۔

پاکستان سعودی عرب کے تعلقات اسلامی اخوت پر استوار
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نشان پاکستان عطا کرنے پر صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی ہنر مند سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات اسلامی اخوت کی بنیاد پر استوار ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

سعودی مہمانوں کو تقریب میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد وہ دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پو لیس ایگل سکواڈ تشکیل

Next Post

لیہ ۔بجلی تنصیبات کی سالانہ مرمت کے سلسلہ میں میپکوڈویژن لیہ کے تحت سات روزہ شٹ ڈاون شیڈول کا اعلان

Next Post
لیہ ۔بجلی تنصیبات کی سالانہ مرمت کے سلسلہ میں میپکوڈویژن لیہ کے تحت سات روزہ شٹ ڈاون شیڈول کا اعلان

لیہ ۔بجلی تنصیبات کی سالانہ مرمت کے سلسلہ میں میپکوڈویژن لیہ کے تحت سات روزہ شٹ ڈاون شیڈول کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی پُروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، مسلح فوج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شہزادہ محمد سے آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے پاک سعودی دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ افغان طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ پھر شہزادہ محمد بن سلمان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ بگھی میں سوار ہوکر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے دورہ پاکستان پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کی دعوت بھی دی۔ کرپشن کے خلاف مہم دونوں ممالک کی سمت ایک صدر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب کو جدید بنانے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوست ہیں، ہمارا دوستی کا رشتہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے، ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستان سعودی عرب سپریم رابطہ کونسل کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مہم اور خطے میں امن پر دونوں ممالک کی سمت ایک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے ہی شمالی علاقہ جات کی سیر کا وعدہ کرچکے ہیں، آپ کو یقینا پاکستان بہت پسند آئے گا۔ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات اسلامی اخوت پر استوار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نشان پاکستان عطا کرنے پر صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی ہنر مند سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات اسلامی اخوت کی بنیاد پر استوار ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ سعودی مہمانوں کو تقریب میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد وہ دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.