• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عدالت … عفت بھٹی

webmaster by webmaster
جنوری 26, 2019
in کالم
0
عدالت … عفت بھٹی

میرے ارد گرد وہ تمام کردار ناچ رہے تھے جن سے میں نے اپنے۔قلم کی دکانداری چمکا رکھی تھی ۔جانے کیا ہوا کہ ہمیشہ کے چپ سادھنے والے آج بموجب یوم حساب مجھے نرغے میں لیے کھڑے تھے۔کچھ رو اور چلا رہے تھے کسی کے ہونٹوں پہ زہر خند مسکراہٹ ۔وہ سب میرے سامنے نوحہ و شکوہ کناں تھے ۔میں نے بے اختیار اپنی لہو فگار انگلیوں سے کانوں کو ڈھانپ لیا ۔ان کی عریانیت دکھانے والا قلم آج ان سے خوفزدہ تھا۔

کاغذ کا آئینہ میز پہ پڑا تھا مگر چٹخ چکا تھا اس پہ لکیروں کا جال مکڑی کے جالے کی مانند پھیلا کئی عکس منعکس کر رہا تھا جو جھکے مجھے ڈرانے میں مشغول تھے ۔اچانک ضمیر نے انصاف کے ہتھوڑے سے میرے سامنے بیٹھتے ہوئے میز بجایا ۔اس کی تحکم بھری آرڈر آرڈر نے ہر سو سکوت طاری کر دیا ۔میں نے اپنی آنکھوں میں منجمند خوف کو کاغذ کے آئینے میں اترتے دیکھا۔مجھ پہ فرد جرم عائد کی جا رہی تھی۔بے شمار انگلیاں میری طرف اٹھی ہوئیں تھیں ۔جج نے اشارہ کیا کہ فرد جرم سنائی جائے ۔شاید میری بےبسی کو محسوس کر لیا گیا تھا۔میں نے امداد طلب نگاہوں سے قلم کی طرف دیکھا جس نے کمال بے پرواہی اور نخوت سے منھ پھیر لیا۔مجھ پہ لگائے گئے الزام رقص کرنے لگے ۔جن کی فہرست بہت طویل تھی میں نے جھوٹ کی کردار کشی کرنے کے چکر میں معاشرے کے کرداروں کو عریاں کیا تھا سب کا متفقہ اعتراض کہ میں کیوں ان کے اندر جھانکتا ہوں ؟میں نے کیونکر ان کے جسموں میں موجود ناسوروں اور زخموں کو قلم کی نوک سے کریدا ۔اور انکے احساسات و جذبات کو جو درپردہ تھے معاشرے کے تماش بینوں کی محفل میں طوائف کی مانندلا کھڑا کیا اور اس کے پاؤں میں درد کے گھنگھرو باندھ دیے۔میرا قلم مداوا نہیں کر سکتا تھا تو ان کی زخم کشائی کا حق بھی نہ رکھتا تھا۔کیوں بھوک افلاس ذیادتی اور معاشرتی نارسائیوں کو عیاں کرتا گیا اور سسکتی انسانیت کے زخموں پر تسکین کے پھاہے رکھنے کے بجائے ان کے کھرنڈ چھیلتا رہا۔

جب علاج نہیں تھا تو تشخیص اور آگاہی کا درد دے کر تماشہ کیوں بناتا گیا ۔سب کردار مجھ سے خفا اور عریانیت پہ شرمندہ تھے ۔ضمیر نے اچٹتی نگاہ مجھ پہ ڈالی ۔میرے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں میں نے سر جھکا لیا۔

Tags: column by iffat bhati
Previous Post

بیرون ممالک اثاثوں کی چھان بین کرنیوالا ادارہ ختم کرنیکی تجویز

Next Post

ملتان: مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بہاولپور صوبہ کے نام پر لڑوانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Next Post
ملتان: مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بہاولپور صوبہ کے نام پر لڑوانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بہاولپور صوبہ کے نام پر لڑوانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
میرے ارد گرد وہ تمام کردار ناچ رہے تھے جن سے میں نے اپنے۔قلم کی دکانداری چمکا رکھی تھی ۔جانے کیا ہوا کہ ہمیشہ کے چپ سادھنے والے آج بموجب یوم حساب مجھے نرغے میں لیے کھڑے تھے۔کچھ رو اور چلا رہے تھے کسی کے ہونٹوں پہ زہر خند مسکراہٹ ۔وہ سب میرے سامنے نوحہ و شکوہ کناں تھے ۔میں نے بے اختیار اپنی لہو فگار انگلیوں سے کانوں کو ڈھانپ لیا ۔ان کی عریانیت دکھانے والا قلم آج ان سے خوفزدہ تھا۔ کاغذ کا آئینہ میز پہ پڑا تھا مگر چٹخ چکا تھا اس پہ لکیروں کا جال مکڑی کے جالے کی مانند پھیلا کئی عکس منعکس کر رہا تھا جو جھکے مجھے ڈرانے میں مشغول تھے ۔اچانک ضمیر نے انصاف کے ہتھوڑے سے میرے سامنے بیٹھتے ہوئے میز بجایا ۔اس کی تحکم بھری آرڈر آرڈر نے ہر سو سکوت طاری کر دیا ۔میں نے اپنی آنکھوں میں منجمند خوف کو کاغذ کے آئینے میں اترتے دیکھا۔مجھ پہ فرد جرم عائد کی جا رہی تھی۔بے شمار انگلیاں میری طرف اٹھی ہوئیں تھیں ۔جج نے اشارہ کیا کہ فرد جرم سنائی جائے ۔شاید میری بےبسی کو محسوس کر لیا گیا تھا۔میں نے امداد طلب نگاہوں سے قلم کی طرف دیکھا جس نے کمال بے پرواہی اور نخوت سے منھ پھیر لیا۔مجھ پہ لگائے گئے الزام رقص کرنے لگے ۔جن کی فہرست بہت طویل تھی میں نے جھوٹ کی کردار کشی کرنے کے چکر میں معاشرے کے کرداروں کو عریاں کیا تھا سب کا متفقہ اعتراض کہ میں کیوں ان کے اندر جھانکتا ہوں ؟میں نے کیونکر ان کے جسموں میں موجود ناسوروں اور زخموں کو قلم کی نوک سے کریدا ۔اور انکے احساسات و جذبات کو جو درپردہ تھے معاشرے کے تماش بینوں کی محفل میں طوائف کی مانندلا کھڑا کیا اور اس کے پاؤں میں درد کے گھنگھرو باندھ دیے۔میرا قلم مداوا نہیں کر سکتا تھا تو ان کی زخم کشائی کا حق بھی نہ رکھتا تھا۔کیوں بھوک افلاس ذیادتی اور معاشرتی نارسائیوں کو عیاں کرتا گیا اور سسکتی انسانیت کے زخموں پر تسکین کے پھاہے رکھنے کے بجائے ان کے کھرنڈ چھیلتا رہا۔ جب علاج نہیں تھا تو تشخیص اور آگاہی کا درد دے کر تماشہ کیوں بناتا گیا ۔سب کردار مجھ سے خفا اور عریانیت پہ شرمندہ تھے ۔ضمیر نے اچٹتی نگاہ مجھ پہ ڈالی ۔میرے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں میں نے سر جھکا لیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.