لیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ سٹی پولیس کاجوئے کے اڈے پر چھاپہ ،منی ایکسچینج بنا کر کرکٹ میچ پرکروڑوں روپے کا پرچی جواء لگائے بیٹھے4 انٹرنینشنل بکی رنگے ہاتھوں گرفتار ،منی ایکسچینج سمیت جواء میں استعمال ہونے والی مختلف اشیاء پولیس نے قبضہ میں لے لیں مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی شاہد رضوان کی سر براہی میں تھانہ سٹی پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی جوئے کے اڈہ پر چھاپہ کی صورت میں سامنے آئی ہے ،پولیس نے محلہ واہگے والا میں طاہر خان ولد ظفر اقبال قوم کلواڑ کے گھر کی چھت پر بنائی گئی منی ایکسچینج پکڑ لی ،ملزمان منی ایکسچینج بنا کر دیگر افراد کے ہمراہ کرکٹ میچ پر پرچی جواء کھیلتے تھے جو مختلف ممالک کیساتھ رابطے قائم کر کے کروڑوں روپے کا جواء کھیلنے میں مگن رہتے تھے ،پولیس نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے موقع پر موجود قیصر عباس ولد فیض محمد قوم قریشی سکنہ مقصود چوک،ناصر ارشاد ولد عبدالغفور قوم شیخ انصاری سکنہ محلہ گڑیانوالہ،محمد سہیل کامران ولد احمد شفیع قوم جٹ مہار سکنہ للی لال روڈ،جمشید اقبال ولد ظفر اقبال قوم کلواڑسکنہ چوک قصاباں 4 کس بکیز کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے درجنوں موبائل فونز،17 عدد پی ٹی سی ایل ٹیلی فون سیٹ،8 عدد کی بورڈ،29 عدد چارجر،4 عدد ریسور بڑے،ایل سی ڈیز،سی پی یو،ریکارڈر،رجسٹرز،کاغذات،ڈسک CD، ڈش البو،ماؤس سمیت مختلف اشیاء اور داؤ پر لگی 2 موٹر سائیکلز اوررقم مبلغ 20200 بھی قبضہ میں لے لیں جس کا مقدمہ نمبر 771/18بجرم 5/7/78 قمار بازی ایکٹ درج کر کے ہر 4 کس بکیز کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ،شہریوں نے اس کاروائی پر ایس ایچ او شاہد رضوان اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے ایس ایچ او شاہد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او لیہ رانا طاہر الرحمان کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف خوف کی علامت بن کر ابھریں گے اور لوگوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام توانیاں صرف کریں گے۔