لیہ ( صبح پا کستان ) ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان ،ڈپٹی کمشنر لیہ بابر بشیر کی کرسمس تقریب میں شرکت ،مسیح برادری کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا ،خوشیوں کے تہوار کے مسیح برادری کو مبارک باد ، تفصیلات کے مطابق چک 270/TDAمیں مسیح برادری کے خوشیوں کے تہوار کے موقع پر کرسمس تقریب کا انعقادکیا گیا،جس میں ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیہ بابر بشیر بطو ر مہمان خصوصی شریک ہوئے ،تقریب ہال پہنچنے پر ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کا پر تپاک استقبال کیا گیا ،اس کے بعد تقریب میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے جن میں ٹیبلو ،تھیٹر وغیرہ شامل ہے ،اسٹنٹ کمشنر کروڑ ،ڈی ایس پی کروڑعظمت اللہ ،ایس ایچ او فتح پور اصغر اقبال لغاری سیاسی و سماجی شخصیات اور مسیح برادری کی بہت بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ،تقریب کے دوران ڈی پی او ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی ایس پی کروڑ ،اے سی کروڑ ،ایس ایچ او فتح پور و دیگر افسران کومسیح معززین کی طرف سے پھولوں کے گل دستے پیش کیے گئے ،مسیح شاعر مقبول کی طرف سے شاعری کی ایک کتاب بھی ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی ،تقریب کے اختتام پر کرسمس کیک کا ٹا گیا اور ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے مسیح برادری کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارک باد دی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان نے کہا کہ وہ سرکاری ادارے اور حکومت کے نمائندہ کے طور پر یہاں موجود ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے خصوصاًپولیس کی طرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مذہب سے با لا تر ہو کر بلا تفریق فرائض سر انجا م دیے جا تے ہیں اگر کسی کو پھر بھی کو ئی شک و شبہ ہو تو وہ میرے آفس آکر مجھ سے مل سکتا ہے ،اقلیتوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ،قبل ازیں ڈی پی او او ر ڈ ی سی او نے گرجا گھر کا وزٹ کیا ،کر سمس کے تہوار کی تقریبا ت اور عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے لیہ پولیس کی طرف سے بھر پور اقدامات کیے گئے ۔