لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ اوقاف اور متروکہ وقف املاک کی زمین کو قابضین سے واگزار کرانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں اوقاف اور متروکہ وقف املاک کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر،اے ڈی سی جی محمد شاہ،ایڈمنسٹریٹرمسلم اوقاف سید شمس الحق ،ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک الطاف حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوقاف اور متروکہ وقف املاک کی زمین کے قابضین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور متعلقہ پٹواری سے اس سلسلہ میں مکمل کوائف حاصل کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails





